Satawer | Shatavari | |Asparagus Racemosus| / ستاور
شناخت: ستاور یونانی و آیور ویدک کی ایک مشہور دواء ہے اور یہ کانٹے دار جھاڑی ہے۔ جو کئی ٹہنیوں کے ذریعے چاروں طرف پھیلی ہوئی ہوتی ہے۔ ستاور کے تنے پر تھوڑے تھوڑے فاصلے پر تیز کانٹے ہوتےہیں۔ یہ کانٹے 4/1 سے 2/1 انچ لمبے ہوتے ہیں۔ اس کے پتے سوئے کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں اور 4 سے6 انچ تک لمبے ہوتے ہیں۔ اس کے پھول ایک دو انچ لمبے گچھے کی طرح ہوتے ہیں۔ جس میں سفید یا گلابی خوشبودار چھوٹے پھول لگتے ہیں۔ پھول ایک ہی وقت میں ہزاروں کی تعداد میں لگتے ہیں۔ موسم سرما میں اس کو پھل لگتے ہیں۔
یہ مٹر یا کالی مرچ کے دانے جیسے چکنے ہوتے ہیں۔
اور یہ پکنے پر لال رنگ کے ہو جاتے ہیں۔
یہ ہندوستان میں ہمالیہ میں چار ہزار فٹ کی اونچائی تک پایا جاتا ہے۔
ستاور کی جڑ سوکھنے پر اس پر جھریاں نظر آتی ہیں۔ لمبائی میں اس پر ابھری ہوئی دھاریاں ہوتی ہیں۔ اس کے بیرونی حصہ پر نشان ہوتےہیں۔یہ مشہور لیس دار جڑ ہے۔ عام طور پر Shatavari یہی ادویات میں کام آتی ہے۔
خوراک: چھ گرام ۔
مزاج: گرم اور خشک۔
فوائد: ماہرین طِب کی رائے میں ستاور منی ( ویرج) کو بڑھاتا ہے اور طاقت دیتا ہے۔ اِس کے پتوں کا ساگ وات ، پت کو دور کرتا ہے۔ دماغی کمزوری، مورچھا(غشی)، باؤ گولہ، سوجن اور ایام کی زیادتی کے لیے مفید ہے۔
ستاور کے آسان مجربات مندرجہ ذیل ہیں:
مردانہ کمزوری: شتاور(ستاور) کا پاک بنا کر یا دودھ کے ساتھ اس کا سفوف پانچ گرام ، چینی 5 گرام ، دونوں ملا کر استعمال کرنے سے مردانہ کمزوری دور ہوتی ہے۔ اور منی بڑھتی ہے۔
دودھ کی کمی: ستاور 5 گرام ،چینی 5 گرام، سفوف بنا کر نیم گرم دودھ کے سات عورت کو استعمال کروانے سے اس کا دودھ بڑھ جاتا ہے۔
پیشاب کی جلن: ستاور پانچ گرام کو 50 گرام پانی میں چھ گھنٹے بھگو رکھیں، پھر جوش دے کر چھان لیں اور شہد 5 گرام ملا کر پلائیں۔
خشک کھانسی: ستاور کے پتے پانچ گرام ، بانسہ کے پتے 5 گرام بھگو رکھیں ، پھر جوش دے کر چھان کر چینی ملا کر استعمال کریں ۔ اس کے استعمال سے کھانسی کو آرام آ جاتا ہے۔
جریان: ستاور 50 گرام ،زیرہ سفید 25 گرام،چنیا گوند 30گرام ، پھلی کیکر(دانےنکال کر)20 گرام، سب کو باریک پیس کر برابر چینی ملا لیں اور 10 گرام ہمراہ نیم گرم دودھ دیں۔
دیگر:آسگندھ ناگوری 40 گرام ،ستاور 30 گرام ،موچرس ایک گرام۔سفوف بنائیں، بقدر4گرام لے کر شہد میں ملا کر استعمال کریں۔آرام آجائے گا۔
دیگر:سنگ جراحت، چھلکا اسپغول،گری املی ہر ایک 20گرام،ستاور40گرام،چینی60گرام، سفوف بنائیں۔ 3گرام صبح اور 3 گرام شام ہمراہ دددھ نیم گرم دیں،جریان اور سرعت کے لئے مفید ہے۔
دیگر:ستاور، موصلی سفید، بیج بند، سمندرسوکھ، سروالی، مغزبیج تمر ہندی ،تج،موصلی سنبل، تال مکھانہ، خشخاش سفید،دانہ الائچی کلاں،سنگھاڑا خشک برابر وزن لے کر سفوف Shatavari بنائیں۔برابر چینی ملا کر 6گرام صبح و شام نیم گرم دودھ سے دیں۔
Reviews
There are no reviews yet.