فوائد:
تخم اٹنگن منی کو گاڑا کرنے والے ہوتے ہیں اسلئے سرعت، کثرت احتلام اور منی کے کیڑے بڑھانے میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ سیلان میں بھی فائدہ مند ۔ ا سے زیادہ تر مردانہ کمزوری،سرعت وجریان کے سفوفات اور معجونوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ 5 گرام بیج اُٹنگن سالم صاف کرکے گیلے کپڑے سے پونچھ کر خشک کر کے برابر چینی ملا کر دودھ کے ہمراہ کھانا جریان اور سرعت کے لئے مفید ۔ علاوہ ازیں خشک و تر کھانسی کے لئے مفید ہے اور پھیپھڑوں و چھاتی کے ردّی مادہ کو صاف کرتا ہے۔
اٹنگن کے آسان و آزمودہ مجربات
سفوف جریان:
بیج اوٹنگن،تج،تال مکھانہ، بیج بند، موچرس،گوکھروخورد، گوند کیکر ہر ایک 9 گرام سنگھاڑاخشک، اسگند ناگوری، چنیا گوند،شقاقل ہر ایک 6گرام ، موصلی سفید ، موصلی سیاہ ہر ایک 12 گرام ، چینی سب کے برابر کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔6 گرام صبح اور 6گرام شام گائے کے نیم دودھ سے دیں۔
مزاج:
گرم خشک۔
نیا گوند، شقاقل ہر ایک 6 گرام، موصلی سفید، موصلی سیاہ ہر ایک12گرام، چینی سب کے برابر کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔ 6 گرام صبح اور 6 گرام شام گائے کےنیم گرم دودھ سے دیں۔
دیگر:
تخم اُٹنگن ، تال مکھانہ،تج،ستاور، بیج بند، گوکھرو چھوٹا، موچرس گوند کیکر ہر ایک 9 گرام سنگھاڑا خشک، آسگندھ ناگوری، چنیا گوند، شقاقل مصری، ہر ایک 6 گرام، چینی سب ادویہ کے برابر، سفوف بنا کر 6 گرام روزانہ دودھ گائے یا بکری نیم گرم سے لیں۔ جریان اور منی کے پتلا پن کے لئے ازحد مفید ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.