0
My Cart - 0 items
  • No products in the cart.

Aamla Khushk / آملہ خشک

Aamla Khushk / آملہ خشک

آملہ خشک

From 80

Clear
Category:
آملہ ایک ایسا پھل جو تمام پھلوں سے زیادہ حیاتین کا مرکب ہے۔
آملہ فارسی زبان کا لفظ ہے۔ عربی نام آملج ہے اور انگریزی نام Emblic Mytoblanہے۔ اس کو امرت پھل بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا مزاج سرد اور خشک ہے۔ حکماء اس کی خشکی مارنے کے لئے اس میں روغنیات کا استعمال کرتے ہیں۔
مثل مشہور ہے کہ آملے کا کھایا اور بزرگوں کا کہا بعد میں پتا چلتا ہے یعنی ان دونوں میں جو فوائد پوشیدہ ہیں وہ آگے چل کر سامنے آتے ہیں۔آملے میں قوت و توانائی کا خزانہ بند ہے۔ جو لوگ آملے کا خوردنی استعمال کریں وہ صحت کے ساتھ لمبی عمر پاتے ہیں۔ آملے کا پھل گول شکل کا ہوتا ہے گودا سخت اور موٹا ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اس میں موجود وٹامن سی کی مقدار دنیا کے سبھی پھلوں سے زیادہ ہے۔ یہ وٹامن بہت جلد انسانی بدن میں جذب ہوکر صحت اور قوت مدافعت بڑھانے اور درازی عمر میں معاون ثابت ہوتا ہے

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Aamla Khushk / آملہ خشک”

Your email address will not be published.

Designed by WZ