:شناخت
اس کا درخت 60فٹ سے 100فٹ تک اونچا ہوتا ہے ۔ پتے بڑ کے پتوں کی طرح ، پھول آم کے بور کی طرح ننھا سا زردی مائل خاکستری رنگ کا اور بودار ، پھل قدرے لمبائی لئے ہوئے گول جس کی رنگت خاکی مائل بھوری ہوتی ہے۔ درخت سے ببول کے درخت کی مانند گوند کی طرح زرد رنگ کا گوند بھی نکلتا ہے ۔
:ذائقہ
تازگی کی حالت میں ترش و کسیلا ، خشک ہونے پر ترش اور بدمزہ ہو جاتا ہے۔ مغز تخلم بلیلہ کا ذائقہ فندق کی طرح ہوتا ہے۔
:مزاج
پہلے درجہ میں سرد اور دوسرے میں خشک ، بعض اسے دوسرے درجہ میں سرد و خشک کہتے ہیں اور بعض تیسرے درجہ میں خشک مانتے ہیں ۔
آنتوں و مقعد کے لئے مضر ہے۔ شہد خالص اور شکر سے اس کی مضرت زائل کی جا سکتی ہے ۔ ہرڑ سیاہ 6/1حصہ اس کا بدل ہے ۔
:خوراک
تین گرام سے دس گرام تک غیر زہریلی دوا ہے، مغز تخم بلیلہ زہریلہ اثر رکھتا ہے اس لئے اسے دوائی میں استعمال نہیں کیا جاتا ۔ بلیلہ کے مجربات درج ذیل ہیں :
:کھانسی
بلیلہ 2گرام سفوف بنا کر سفوف ہلیلہ (ہرڑ) کے ساتھ پھانکنا کھانسی کو دور کرتا ہے ۔
:آنت اترنا
اس کے درخت کی اندرونی چھال پیس کر خصیوں میں آنت اتر آئے تو اس پر لیپ کرنا فوری اثر کرتا ہے۔
:پرانے دست
بریاں کیا ہوا بلیلہ (بہیڑہ) پرانے دستوں کے لئے مفید ہے ۔
:سرمہ محافظ چشم
ڈلی کالا سرمہ 250گرام ،کوئلوں کی آگ میں خوب گرم کر کے 500گرام آب تر پھلہ (ہرڑ بہیڑہ آملہ )میں بجھا دیں ۔ جب تمام پانی سرمہ میں جذب ہو جائے تو جس قدر سرمہ کا وزن ہو اس کا 8/1حصہ پٹھکری گلابی اور 16/1حصہ کافور خوب ملا کر کھرل کریں ۔ سلائی سے آنکھوں میں لگائیں ،آنکھوں کے تمام امراض کے لئے مفید ہے ۔
:معجون نجاح
ہرڑ ، بہیڑہ ، آملہ ہر ایک (2/1)3گرام ، بسفائج فتقی ، افتیمون ولایتی ، اسطوخودوس ، تربد سفید ہر ایک (2/1)1گرام ، کوٹ چھان کر شہد جملہ ادویہ سے سہ چند کا قوام کریں اور ادویہ ملا کر معجون تیار کریں ۔تین گرام ہمراہ تازہ پانی صبح کے وقت استعمال کریں ۔ سوداوی امراض میں بہت مفید ہے ۔
:نوٹ
بہیڑہ بازار سے خرید کر پرانا اور جلا ہوا یا جس کو کیڑا لگا ہوا ہو ، وہ استعمال نہ کریں بلکہ جو موٹے گودے والا ہو اور سبزی مائل بھورے رنگ کا ہو ، وہ استعمال کریں۔ طب یونانی میں اطریفل صغیر ، اطریفل کبیر اس کے خاص مرکبات ہیں ۔ آیورویدک میں لوہ آسواس سے تیار کیا جاتا ہے۔
بلیلہ -بہیڑہ
بہیڑہ کو گھی میں غوطہ دے کر گیہوں کے آٹے میں لپیٹ کر بھوبل میں دس تا بیس پھل دبا دیں ۔ ایک گھنٹہ سینکیں ،جب آٹا بادامی سرخ ہو جائے نکال کر رکھ لیں اور بیج علیحدہ کر کے پوست بہیڑہ کے ٹکڑے کر کے محفوظ کر لیں ۔جب بھی کوئی کھانسی یا دمہ کا بیمار آئے ، ایک ٹکڑا بہیڑا اور ایک ٹکڑا مصری کی ڈلی داڑھ میں دبا کر رس چوسیں ،ازحد مفید ہے۔
:دمہ
اوپر والے نسخہ میں مغز بیجوں سے نکلے ہوئے باریک پیس لیں ۔4/1رتی سے ایک رتی ،مکر دھوج 4/1رتی ،مرجان جواہر یا سادہ آدھی رتی شہد میں ملا کر دن میں تین بار چٹائیں۔ دمہ کے لئے مفید ہے ۔
:خشک کھانسی
سفوف بہیڑہ چھ گرام ،تالیسادی چورن 6گرام ،کو20گرام شہد میں ملا کر رکھ لیں اور جب سانس اور کھانسی کا دورہ ہو تو قریباً(2/1) 1گرام چاٹ لیں۔ آن واحد میں سکون ملتا ہے ۔اس طرح تر پھلہ چھ گرام بھی استعمال کیا ہوں ۔انتہائی خشک کھانسی جو گرمی سے ہو ،اس میں ستو پلادی چورن 6گرام ،تر پھلہ چورن 6گرام ،روغن بادام دس گرام یہ سب شہد 20گرام میں ملا کر ایک تا دو گھنٹہ کے وقفہ سے چٹاتے رہیں ۔آرام ہو گا ۔
:بلغمی بخار
کھانسی کی شدت ہو تو سفوف بہیڑہ ایک گرام ،گئو دنتی بھسم ایک رتی ، کشتہ قرن الائیل ایک رتی۔ صبح ،دوپہر ،شام شہد میں استعمال کرائیں۔ آرام ہو گا۔
It can be used to stop hair fall
Hair Loss Stopped Forever: Ingredients: Amla, Terminalia Bellirica, Sika Kai, Take a homogenate and grind it, and soak it in the water at night, massage mustard oil into the scalp before going to bed at night (don’t rub the oil on the scalp) Add Multani mud and yogurt as required, and mix all these ingredients and wash your head with them. The longer you keep these ingredients on your head, the better. If you do not like the use, do not add mud, still, this recipe will be just as useful, use it regularly for a few days.
Reviews
There are no reviews yet.