خواتین میں ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کی شکایت عام پائی جاتی ہے- کچھ عرصہ قبل تک یہ درد صرف بڑی عمر کی یا پھر بزرگ خواتین میں ہی سنے جاتے تھے لیکن ان شکایات میں اس تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے کہ آج ہر عمر کی خواتین کو ان مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کی شکایت کی بنیادی وجہ اس حوالے سے علم و آگہی کا نہ ہونا ہے- ہماری ویب نے اسی حوالے سے اپنے قارئین کے علم و آگہی میں اضافے کے لیے معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس شیخ سے خصوصی ملاقات کی اور ان سے خواتین میں ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کی شکایات کی وجوہات اور ان کے علاج کے بارے میں دریافت کیا- ڈاکٹر صاحبہ اس اہم معاملے کے بارے میں کیا معلومات فراہم کرتی ہیں٬ آئیے جانتے ہیں-
ڈاکٹر بلقیس شیخ کہتی ہیں کہ “ خواتین میں مختلف اقسام کے درد عام ہوگئے ہیں جن میں ہاتھوں کا درد٬ کمر کا درد٬ جوڑوں کا درد٬ گردن کا درد اور سر کا درد شامل ہے- چاہے چھوٹی عمر کی بچیاں ہوں یا پھر بڑی عمر کی خواتین شکایت سب کی ایک ہی ہے کہ انہیں بےتحاشا درد ہوتا ہے“-
Reviews
There are no reviews yet.