مختلف نام:
مشہور نام دھماسہ۔ہندی دھماسہ،دھماہہ۔سندھی ڈامویا ڈاماہو۔عربی شوکتہ البیفاء۔ بنگالی دارا لبھا۔ گجراتی دھماسو۔ لاطینی (fagonia).
شناخت:
بعض لوگ اسے جو انسہ (fagonia) کی قسم مانتے ہیں لیکن فی الحقیقت یہ اس سے علیحدہ چیز ہے۔ دھمانسہ بالخصوص ریتلی زمین میں پیدا ہوتا ہے اور ریت پر بچھا ہوتا ہے۔پتے باریک اورباقی تمام کانٹے ہی کانٹے ہوتے ہیں۔یہ بالشت دو بالشت تک پھیلتا ہے۔ اس کے کانٹوں کے ساتھ چھوٹے چھوٹے ڈوڈے بہت لگتے ہیں جن کی شکل(00 ) یہ ہوتی ہے۔مزا چرپرا،کھاری،کڑوا کھٹا،میٹھا اور کسیلا ہوتا ہے۔اس کے پھول سرخی مائل کاسنی رنگ کے ہوتے ہیں۔ بھارت اور پاکستان میں ہر جگہ بکثرت پیدا ہوتا ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.