مزاج:سرد و خشک۔ یہ زبردست مصفی خون ہے۔ اس کے خواص مندرجہ ذیل ہیں:
کمزوری دماغ:گورکھ پان 10 گرام، مرچ سیاہ پانچ دانہ، الائچی خورد{ چھوٹی}پانچ عدد، مغز بادام 20عددد۔ گھوٹ کر پلائیں۔ موسم گرما میں، زبردست مقوی دماغ ہے۔
بواسیر خونی:گورکھ پان 10 گرام، مرچ سیاہ پانچ عدد،رگڑ کر پلائیں۔ دو تین روز میں فائدہ ہوگا۔دو تین ہفتہ استعمال کرنے سے بواسیر کو ہمیشہ کے لئے آرام آجاتا ہے۔
درد قولنج:بوٹی گورکھ پان 9گرام،سونٹھ3گرام۔دونوں کو گھوٹ کر چھان کر پلائیں۔ قدرے نمک ملا لیں۔ گورکھ پان 10 گرام، مرچ سیاہ پانچ عدد گھوٹ کر75 گرام پانی ملا کر چھان کر پلائیں۔ خرابی خون اور زہریلے امراض میں ازحد مفید ہے۔
موسمی بخار:بوٹی گورکھ پان 10 گرام، پانی 100 گرام میں بھگو کر رکھ دیں، صبح چھان کرقدرے مصری ملا کر پلائیں۔ اس طرح شام کو بھی استعمال کریں۔ اگر بیٹھے سے رغبت نہ ہو تو پھیکا ہی نتھار کر پی لیں۔ موسمی بخار کے لئے ازحد مفید و مجرب ہے۔
بواسیر خونی: گورکھ پان کے پتے 10 گرام، پانی میں پیس کر اس میں20 گرام شربت انجبار ملا کر پلائیں، فوراًخون بند ہوگا۔
منہ کے چھالے:گورکھ پان کے پتے 20 گرام کو 250 گرام پانی میں ابال کر کلیاں کرائیں۔
ملیریا بخار:گورکھ کے پتے 10 گرام، کالی مرچ سات عدد، دن میں تین بار پلائیں۔ پرانے بخاروں میں جہاں نوا کونین یا کاماکونین فیل ہو جائیں وہاں اس کے پلانے سے فوری آرام آجاتا ہے۔
کان درد:گورکھ پان کے پتوں کا رس دو تین بوند گرم کرکے کان میں ڈالنے سے کان دردکو آرام آجاتا ہے
کوہستانی باشندے اس گورکھ پان بوٹی کا استعمال ہر بخار میں کرتے ہیں۔9گرام بوٹی لےکر 150 گرام پانی میں گھوٹ کرنمک ملا کر مریض کو پلاتے ہیں اگر نمک پسند نہ کرے تو بلا نمک دیتے ہیں۔ کبھی کالی مرچ چار پانچ عدد بھی شامل کرتے ہیں۔ اگر سر درد ہو تو اس کو گھوٹ کر پیشانی پر ضماد کرتے ہیں لیکن اس میں دو گرام سونٹھ یا ادرک شامل کر کے لیپ کرتے ہیں۔ اس کے پینے سے دو تین دست آکر بخار فوراً دور ہو جاتا ہے۔
شربت گورکھ پان:گورکھ پان 250 گرام کو دو کلو پانی میں جوش دیں۔ جب پانی آدھا رہ جائے تو صاف کریں اور مصری ایک کلو ملا کر شربت کا قوام کریں۔ یہ شربت دل کی تقویت کے لئے مفید ہے۔ دل کی گھبراہٹ کو دور کرتا ہے۔ خوراک 20 گرام صبح اور 20 گرام شام کو دیں
فساد خون:گورکھ پان ایک کلو،شاہترہ آدھاکلو،عشبہ،منڈی،گل بنفشہ،کرایتہ ہرایک 250گرام۔
سب کو 12 کلو پانی میں آٹھ پہر تر کرکے چھ بوتل عرق نکالیں۔ یہ زبردست مصفئ خون ہے۔ خوراک 50 گرام صبح و شام دیں۔
دیگر:گورکھ پان دس گرام،سرپھوکہ سات گرام،گل گاوزبان 5 گرام، عناب سات عدد، برادہ صندل سفید تین گرام، رات کو گرم پانی میں تر کرکے صبح صاف کرکے مصری 20 گرام ملا کر نوش کریں۔ زبردست مصفئ خون ہے، فرحت لاتا ہے،دل کو طاقت دیتا ہے۔ ایسی ایک خوراک روزانہ دیں۔
Reviews
There are no reviews yet.