:مزاج
اسپغول دست صاف لاتا ہے،قبض کشا ہے، آ نتوں میں پھسلن پیدا کرتا ہے۔حلق ،سینہ اور زبان کی خشکی دور کرتا ہے۔آنتوں کے زخم ،مروڑ اور آوں کوبے حد مفید ہے۔ناک ،منہ کے جوش اور دونوں کی صورت میں اسپغول کو پانی میں بھگو کر اس سے کلیاں کر نے سے فا ئدہ ہوتا ہے۔اگر اسےپیس کر لیپ کیا جائے تو ورم پک کر پھوٹ جاتے ہیں۔علاوہ ازیں سرکہ اور گل روغن میں ملا کر لیپ کرنے سے حرارت کو تسکین دیتا ہے۔
کوٹا ہوا اسپغول خوردنی طور پر استعمال کرنا سخت نقصان دہ ہے۔اگر کوٹا ہوا ۳۰ گرام اسپغول غلطٰی سے کھا لیا جائے تو سخت مہلک ہوتا ہے۔اس سے سانس میں رکاوٹ پیدا ہو کر غشی طا ری ہوجاتی ہےاور انسان موت کے منہ چلا جاتا ہے۔اس صورت میں نمک اور سوئے کے جوشاندے سے قے کرانا مفید ہے۔انڈے کی زردی کا استعمال بھی جلد فائدہ پہنچا تا ہے۔
:مقدار خوراک
چونکہ بیج اسپغول کے استعمال سے کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے اس کی مقدار خوراک پر کو ئی پا بندی نہیں ہے۔ویسے تین گرام سے بارہ گرام تک بلکہ ۴۰ گرام بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔چھلکا اسپغول تین گرام سے بارہ گرم تک استعما ل کیا جاتا ہے۔
طب یونانی کے مطا بق پیچش چاہے جرا ثیمی ہو یا امیبی ،اسپغول دونوں کے لئے نہا یت مفید ہے۔اگر پیچش پرانی صورت میں ہوتو بھی اسپغول کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔اس کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ اپنے لعابی مادہ کی وجہ سے پیچش کے جرا ثیم اور سدے سے پھسلا کر خارج کرتا ہے اور آنتوں کی خراش کو تسکین دیتا یے۔اس کے علاوہ بچوں کے پرانے دستوں کو فا ئدہ دیتا ہے۔انگریزی دوا لکو ئیڈ پیرا فین کا بہترین بدل ہے۔مزاج دوسرے درجہ میں سرد تر ہے۔
اسپغول کے آزمودہ مجر بات
:دست
اسپغول کو بھون کر بقدر 9گرام پانی سے پھا نک لیا جا ئے ،تو دست اور آؤں بند ہو جاتے ہیں۔
:پیشا ب کی نالی کی سوجن
شکر کے شربت کے ساتھ بقدر 9 گرام اسپغول پھانک لینے سے پیشاب کی نالی کی سوجن اور پیشاب جل کر آنے کو فا ئدہ ہوتا ہے۔
:خونی بواسیر
9گرام اسپغول تنہا،پانی کے ساتھ دن میں دو سے تین بار دیں۔بواسیر کا خون بند ہو جائے گا۔۔
:گندے پھوڑے
اگر زخم یا پھوڑا خراب حالت میں ہوتو اسپغول کی پلٹس باندھ دینے سے فا ئدہ ہوتا ہے۔
:نکسیر
اسپغول بقدر 9گرام ہمراہ تازہ پانی یا عرق سو نف دن میں دو سے تین بار دیں۔ہر دو قسم کی پیچش کو آرام آجاتا ہے۔
پیچش: چھلکا اسپغول بقدر 9گرام ہمراہ تازہ پانی یا عرق سو نف دن میں دو سے تین بار دیں۔ہر دو قسم کی پیچش کو آرام آجاتا ہے۔
:اسہال خونی
کتھا سفید مسفوف 6 گرام ،سفوف الا ئچی خورد 3 گرام،اسپغول سالم 12 گرام چینی سفید سفوف 12 گرام ۔ان میں سے 6 ۔6 گرام کی پڑٰیا د ہی میں استعمال کریں ۔نہا یت آسان و آزمودہ علاج ہے۔
:بچوں کی پیچش
چھلکا اسپغول ایک گرام،شربت انجبار 6 گرام ، باہم ملا کر چٹا ئیں۔
:قبض
اسپغول سالم 12 گرام روزانہ ہمراہ تازہ پانی دیں،یا جب ضروت ہو،استعمال کر ائیں۔قبض کے لئے آسان علاج ہے۔اس سے آدمی عادی نہیں ہوتا۔
:دست
اسپغول سالم 15 گرام ،پانی 1-1/4 کلو۔اسپغول کو پانی میں ڈال کر جوش دیں۔جب پانی آدھا ہو جائے تو مر یض کو دن میں کئی مر تبہ پلائیں ۔اس سے دست اور آؤں بند ہوتے ہیں۔
:گنٹھیا
گنٹھیا اور چھوٹے جوڑوں کی گا نٹھوں پر اسپغول پانی میں پیس کر لیپ کریں۔آرام آجائے گا۔
:پیچش
گل بنفشہ 7 گرام،جڑ کا سنی 7 گرام ،سونف 7گرام ، گا ؤں زبان 5 گرام ،ریشہ خطمی 5 گرام۔تمام اجزا کو گرم پانی میں بھگو دیں اور صبح کے وقت مل چھان کر شربت بنفشہ 50 گرام ملا کر سالم اسپغول 7 گرام چھڑک کر پلائیں۔
:دیگر
چھلکا اسپغول ،سونف ،بیل گری ،چینی سفید ،تمام برابر لے کر شیشی بند کریں۔4 سے 6 گرام دن میں تین بار دہی کے تو ڑیا مٹھے سے دیں ۔خوراک میں دہی چاول یا کھچڑی دیں۔
Reviews
There are no reviews yet.