Milk Thistle – (Oont Katara) / اونٹ کٹارہ
مزاج
بعض اطبا کے نزدیک دوسرے درجہ میں گرم اور خشک اور بعض اسے تیسرے درجے میں قرار دیتے ہیں۔
فوائد :
1۔بلغمی کھانسی (oont katara) کے لئے اس کی جڑ کی چھال بقدر تین ماشہ پان کے ساتھ کھائیں۔
2۔ ہاضمہ کو طاقت دینے کے لئے اس کی جڑ کی چھال اور چھو ہارہ کی گٹھلی ہم وزن سفوف کر کے چھ ماشہ استعمال کریں۔
3۔عام تقویت کے لئے اس کا سفوف شہد میں ملاکر استعمال کرائیں۔
4۔ عسر ولادت کے لئے اس کی جڑ کو پیس کر پیٹ پر لیپ کریں، بچہ بآسانی پیدا ہو گا یا اس کی جڑ کی چھال چھ ماشہ پانی میں جوش دے کر پلائیں۔
5۔پیشاب کی رکاوٹ کے لئے اس کی جڑ کو پیس کر پانی کے ہمراہ پھانکنا یا جوش دے کر پینا پیشاب کی رکاوٹ کے لئے مفید (oont katara benefits) ہے۔
اونٹ کٹارہ کے مجربات
سفو ف اونٹ کٹارہ:
اونٹ کٹارہ کی جڑ کی چھال تین ماشہ ، گوکھر و تین ماشہ ، مصری تین ماشہ، سفوف بنائیں۔جریان کے لئے ایسی ایک خوراک روزانہ دودھ سے دیں۔
معجون اونٹ کٹارہ:
ا ونٹ کٹارہ (Milk Thistle) کی جڑ کی چھال سایہ میں خشک کر لیں اور بوزن آدھ سیر پیس کر گائے کے دودھ میں جوش دیں۔ جب دودھ گاڑھا ہو جائے تو اس میں موصلی سیا ہ ، موصلی سفید ، تال مکھانہ ، موچرس، بیج بند ہر ایک تین تولہ پیس کر ملا دیں اور مصری نصف حصہ ملاکر معجون بنائیں۔
خوراک:
ایک تولہ روزانہ استعمال کرائیں ۔ قوت کے لئے اور جریان احتلام کے لئے بھی مفید (oont katara )ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.