Valerian Root Dried | Kutki | Mushk Bala | Valeriana wallichii | اسارون | مشک بالا | کٹکی | کڑو
اسارون Indian Valerian بے قاعدہ گرہ دار جڑیں ہیں جو خوشبو دار ہوتی ہیں کسی کا رنگ مائل بہ زردی اور کسی کا رنگ بھورا ہو تا ہے۔ اسارون Valeriana wallichii چبانے پر کسی قدر تلخ مزہ محسوس ہو تا ہے ۔ یہ ا یک پودا ہے جس کی جڑ دوا استعمال ہوتی ہے، جو بے قاعدہ گر ہ دار، خوشبودار ، بھورے رنگ کی اور کسی قدر تلخ مزہ والی ہوتی ہے۔ اسارون Indian Valerian کے پودے ہندوستان میں نہیں پاۓ جاتے بلکہ دوسرے مما لک فرانس، روم، افریقہ ، ایران وافغانستان میں پاۓجاتے ہیں ، اور یہ جڑ یہیں سے درآمد کی جاتی ہے۔
مزاج
گرم خشک
افعال
· محلل
· مقوی دماغ
· مقوی أعصاب
· مدربول
· مفتح سدد
· مسکن
· منقی دماغ
استعمال
اسارون Indian Valerian کو عصبی اور دماغی امراض مثلا صرع، لقوہ ،فالج، استرخا ، خد ر اور نسیان میں بکثرت استعال کیا جاتا ہے۔ اسارون امراض جگر و معدہ میں بھی مستعمل ہے۔ اسارون Valeriana wallichii یرقان سدی، استسقاء، ورم جگر ، صلابت طحال، وجع مفاصل، درد پہلو، عرق النساء، نقرس وجع، الورک میں استعمال کیا جا تا ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.