Valerian Root Dried | Kutki | Mushk Bala | Valeriana wallichii | اسارون | مشک بالا | کٹکی | کڑو
اسارون Indian Valerian بے قاعدہ گرہ دار جڑیں ہیں جو خوشبو دار ہوتی ہیں کسی کا رنگ مائل بہ زردی اور کسی کا رنگ بھورا ہو تا ہے۔ اسارون Valeriana wallichii چبانے پر کسی قدر تلخ مزہ محسوس ہو تا ہے ۔ یہ ا یک پودا ہے جس کی جڑ دوا استعمال ہوتی ہے، جو بے قاعدہ گر ہ دار، خوشبودار ، بھورے رنگ کی اور کسی قدر تلخ مزہ والی ہوتی ہے۔ اسارون Indian Valerian کے پودے ہندوستان میں نہیں پاۓ جاتے بلکہ دوسرے مما لک فرانس، روم، افریقہ ، ایران وافغانستان میں پاۓجاتے ہیں ، اور یہ جڑ یہیں سے درآمد کی جاتی ہے۔
مزاج
گرم خشک
افعال
· محلل
· مقوی دماغ
· مقوی أعصاب
· مدربول
· مفتح سدد
· مسکن
· منقی دماغ
استعمال
اسارون Indian Valerian کو عصبی اور دماغی امراض مثلا صرع، لقوہ ،فالج، استرخا ، خد ر اور نسیان میں بکثرت استعال کیا جاتا ہے۔ اسارون امراض جگر و معدہ میں بھی مستعمل ہے۔ اسارون Valeriana wallichii یرقان سدی، استسقاء، ورم جگر ، صلابت طحال، وجع مفاصل، درد پہلو، عرق النساء، نقرس وجع، الورک میں استعمال کیا جا تا ہے۔
محلل اورام وریاح ہونے کی وجہ سے ان موادوں کو تحلیل کرتا ہے۔
جو پتھری کا سبب ہوتے ہیں۔
نقرس میں جو مواد جمع ہوکر ورم کا سبب ہوتے ہیں۔
ان کو تین چار ہفتوں میں تحلیل کردیتا ہے۔
بشرطیکہ مواد میں حدت نہ ہو۔مفتح ہونے کی وجہ سے یرقان سدی میں جگر کا سدہ کھولتا ہے مدرہونے کی وجہ سے احتباس حیض کو دور کرتا ہے۔
اور مدربول ہونے کی وجہ سے پتھرکے ٹکڑوں کو خارج کرتا ہے۔
دماغ واعصاب معدہ جگر رحم گردہ کو رطوبت لزجہ مرخیہ صاف کرتا ہےکیونکہ اساروں مجفف بھی ہے۔
جالی ہونے کی وجہ سے بدن پر بطور طلاءمیل کچیل کودور کرکے جلد کو صاف کرتا ہے۔
غبار اور دھندمیں آنکھوں میں لگانا مفید ہے۔
مقوی ہونے کی باعث معدہ اعضائے تناسل گردہ و مثانہ اوراعصاب کو قوت دیتا ہے۔
اسارون کو صبح کے وقت بھیڑ کے دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے باہ میں پہلے ہی دن زیادتی محسوس ہوتی ہے۔
تازہ دودھ کے ہمراہ اس کا طلاء کمر کنج ران و پیڑ و پر لگانا مقوی باہ ہے۔
گرمی کے موسم میں یہ جڑیں پانی میں بھگو کر اس پانی سے نہاتے ہیں۔
وئید کہتے ہیں کہ یہ دوا صفراوی تپ سنگرہنی اور اسہال کیلئے بہت مفیدہے۔
عصبی و دماغی امراض مثلاًفالج لقوہ صرع استرخاء خدر اور نسیان میں خصوصی طور پر اسارون کا استعمال کیاجاتا ہے۔







Reviews
There are no reviews yet.