“پنیر ڈوڈیتخم حیات’‘‘
دیگرنام۔
فارسی میں پنیر باداردو میں پنیر پنجابی میں پنیر ڈوڈی ہندی میں اکری پہاڑی میں خم زیرہ سندھی میں پنیر بند اور انگریزی میں ویجی ٹیبل رینٹ کہتے ہیں۔
ماہیت۔
تخم حیات چھاڑی کے بیج ہیں جو اسگند کی قسم کے ہیں۔یہ تخم آکسن یا تخم ہیلون کی طرح گول گول لیکن ان سے ذرا بڑے ہوتے ہیں۔اور ان پر رس بھری کی طرح سفید غلاف ہوتا ہے۔غلاف کے اندر باریک لیس دار بیج ایک دوسرے سے چپکے ہوتے ہیں۔
ذائقہ۔
قدرے تلخ ترشی مائل اور بو میں بساندھ ہوتی ہے۔
مزاج۔
گرم و خشک درجہ دوم۔
مقام پیدائش۔
پاکستان میں کوہاٹ ڈیرہ غازی خان پشاور سندھ اور بلوچستان ۔
استعمال۔
کاسرریاح مقوی معدہ اور مغلظ منی ہے۔ایک دودانے پانی میں بھگو کر رس نکا ل کر شیرخورا بچوں کو پلانے سے بد ہضمی نفخ دردشکم دور ہوجاتے ہیں۔چارپانچ دانے پوٹلی میں باندھ کرآدھ سیر ٹھنڈے دودھ میں بھگو دیں یا ان کو پانی یا دودھ میں رگڑ کر دودھ میں ڈال دیں تو آدھے گھنٹے کے بعد اعلیٰ قسم کا دہی تیا ر ہوجاتا ہے۔پیٹ میں ریاحی درد ہو تو چند دانے ہمراہ نیم گرم پانی کھلانے سے فوراًتسکین ہوتی ہے۔پنیر ڈوڈی سے جما ہوادہی کھانڈ ملاکر کھلانا جریان احتلام سیلان الرحم کے اکثر مریضوں کو نافع ثابت ہوتا ہے
شوگر کے مریضوں کے لئے مفید ھے شوگر کنڑول ہو جاتی ھے۔
پانی یا دودھ میں ملا کر استعمال کرنے سے اسکی گرم تاثیر معتدل ہو جاتی ھے نہ سرد نہ گرم
مقدارخوراک۔
اس کو اکثر پانی میں یا دودھ میں بھگوکردیاجاتا ہے۔بطور سفوف مستعمل ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.