رال کے آسان و آزمودہ مجربات
جریان و احتلام:رال کو بالکل باریک پیس کر کپڑ چھان کر لیں۔
ایک گرام یہ سفوف تازہ مکھن 25 گرام میں اچھی طرح ملا کر گائے کے چینی ملے ہوئے تازہ دودھ کے ساتھ ایک ماہ استعمال کرنے سے پرانے سے پرانا جریان و احتلام دور ہو جاتا ہے۔
خالص گھی دودھ ضرور استعمال کرتے رہیں۔
مرہم رال:یہ مرہم جلے ہو ئے زخموں کو بڑی تسکین پہنچاتی ہے اور جلے ہوئے مقام کو جلد قدرتی صورت میں لے آتی ہے۔
اس کا اثر جلے ہوئے مقام پر بہت ہی کامیاب ثابت ہوا ہے۔
اس کے علاوہ یہ نہ بھرنے والے زخموں، بواسیر کے مسوں،بھگندر اور چھوٹے بڑے زخموں میں بہت ہی مفید ہے۔
مرہم بنانے کی ترکیب:تلوں کا تیل 160گرام لے کر اسے اچھی طرح گرم کریں۔
جب خوب گرم ہو جائے تو نیچے اتار لیں اور اس میں 40 گرام سفوف رال ڈال دیں۔
رال اسی میں گل جائے گی۔جب رال گل جائے تو اتار کر گھوٹ لیں اور ٹھنڈا کر کے زخموں پر لگائیں۔
Reviews
There are no reviews yet.