:فوائد
۔بیدانجیر کے پتوں کا رس بچوں کی مقعد(گدا) پر ملنے سے پیٹ کے کیڑے نکل جاتے ہیں۔
۔ آنکھوں کے پاس ورم کے لئےارنڈ کے پتے جو کے آٹے میں پیس کر ٹکور کرنے سے آرام آجاتا ہے۔
۔ بیدانجیر کے پتوں کو پیس کر پلٹس بنا کر بواسیر کے مسوں پر باندھنے سے بواسیر کو آرام آجاتا ہے۔
۔ پستان کے ورم کے لئے بیج اَرنڈ سرکہ میں پیس کر لیپ کرنے سے ورم دور ہو جاتا ہے۔
۔ برتھ کنٹرول( ضبط تولید) کے لئے ارنڈ کی ایک گری ایام کے بعد پانی سے نگلنے سے ایک سال تک حمل نہیں ہوتا۔
۔ چھاتیوں کے ڈھیلا پن کے لئے اس کے پتے سرکہ انگوری میں پیس کر عورتوں کی چھاتیوں پر باندھنے سے چھاتیاں سخت ہوجاتی ہیں۔
۔ اس کے پتے تلی کے تیل میں ترکر کے گرم گرم، جوڑوں کی سوجن پر باندھنے سے سوجن کو آرام آجاتا ہے۔
۔ بیدانجیر کے پتوں کو پیس کر خراب زخموں پر لگائیں تو آرام آجاتا ہے۔
۔ جس شخص نے افیم یا میٹھاتیلیہ کھایا ہو اسے ارنڈ کے تازہ پتوں کا رس پلانے اور قے کرانے سے زہر دور ہو جاتا ہے۔
۔ افیم کے زہر کو دور کرنے کے لئے ارنڈ کے پودا کی چھال ایک تولہ، ڈیڑھ پاؤ پانی میں ابال لیں۔ اس میں ہینگ و جندبیدستر ہر ایک 2 رتی ملائیں۔ استعمال کرنے سے افیم کا زہر دور ہو جاتا ہے، کبھی کبھی تین سے زیادہ ارنڈ کے مغز کھالینے سے یا زیادہ مقدار میں چھال استعمال کرنے سے زہریلا اثر پیدا ہو جاتا ہے۔ ایسی حالت میں طباشیر چار ماشہ، سکنجبین چار تولہ میں ملاکرٹھنڈ ےپانی سے کھلائیں۔ انار کے رس کا استعمال بھی اس میں مفید ہے۔
ارنڈ کے پودے سے مندرجہ ذیل آسان نسخہ بنا کر فائدہ اٹھائیں:
:آنکھوں کا زخم
جب آنکھ میں چونا وغیرہ پڑجائے سخت درد ہو تو آنکھ کو دھونے کے بعد ارنڈ کے تیل( کیسٹرآئل) کے ایک دو قطرے ٹپکانے سے درد اور سوجن کو آرام آجاتا ہے۔ موتیا بند کے لئے بھی مفید ہے۔
:قبض
سخت قبض کی حالت میں کیسٹرآئل ڈیڑھ اونس تک نیم گرم دودھ میں پینے سے چار سے چھ گھنٹوں کے اندر دست آ جاتے ہیں۔ بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور بواسیری قبض کے لئے مفید ہے۔
:تیل بواسیر
بیدانجیر کا تیل دو تولے لے کر تانبے کے برتن میں ڈال کر آگ پر رکھیں اور برتن کو ڈھانپ دیں۔ جب گرم ہو جائے تو آگ سے نیچے اتار کر رکھیں۔ اس میں دورتی کافور ملا لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر شیشی میں بھر لیں اور بواسیر کے مسوں پر لگائیں، آرام ہوگا۔
:خاص طلاء
آک کا دودھ اور کیسٹرآئل برابر لے کر آگ پر جوش دیں۔ جب آک کا دودھ جل جائے اور کیسٹرآئل رہ جائے تو عضوخاص پر جڑ چھوڑ کر صرف درمیانی حصہ پر مالش کرکے پان کا پتہ لپیٹ دیں۔ کچھ دنوں میں سب نقائص دور ہو جائیں گے۔
:پرفیومڈ کیسٹر آئل
ریفائنڈ کیسٹرآئل خرید لیں اور اس میں ڈیڑھ فیصدی بنزیل ایسی ٹیٹ ملا کر کسی بوتل میں بھر کر خوب ہلائیں۔ اس کے کچھ گھنٹے بعد اس میں خوشبو گلاب یا چنبیلی یا رات کی رانی وغیرہ ملا کر خوب ہلائیں اور کارک لگا کر رکھ دیں۔ ایک دو دن میں خوشبو مل جائے گی۔ بس پرفیومڈ کیسٹرآئل تیار ہے۔ اسےاستعمال میں لائیں یا خوبصورت پیکنگ کرکے فروخت کریں۔ دماغ کی خشکی اور بال گرنے کے لئے نہایت مفید ہیں۔
:کیسٹرآئل ایملشن
کیسٹرآئل چار ڈرام میں گم اکیشیا مناسب مقدار میں ملا لیں۔ پانی ایک اونس ملاقات ایملشن بنائیں۔ قبض اور پیچش کے لئے مفید ہے۔
:برتھ کنٹرول
بوقت ضرورت ا کیسٹرآئل میں صاف روئی بھگوکر عورت اندر رکھ لے حمل ہونے کا خطرہ نہیں رہتا۔ کیونکہ کیسٹرآئل گاڑھا ہوتا ہے اور اس سے منی کے کیڑے بچہ دانی تک نہیں پہنچ سکتے اور یہ برتھ کنٹرول کے لئے نہایت مفید ہے۔ اس کے علاوہ یہ بچہ دانی میں کسی طرح کی خارش نہیں کرتی۔ جبکہ دوسری جراثیم کش ادویات سے بچہ دانی کی دیواروں کو نقصان پہنچتا ہے مگر کیسٹرآئل کے لگاتار استعمال سے کوئی بھی نقصان نہیں ہوتا۔
مغربی ممالک میں شادی کے وقت ماں اپنی بیٹی کو ارنڈ کے تیل کے اسراز کو بتا دیتی ہے اور وہ اس نسخہ سے ہی شادی کے پانچ سات سال تک صرف دو یا تین بچوں کو ہی جنم دیتی ہے اور اس کے بعد اس نسخہ پر سختی سے عمل کر کے اپنی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنا لیتی ہے۔
:پارہ یا شنگرف کا زہر
پانچ ماشہ کیسٹرآئل دس تولہ دودھ میں ملا کر پلانے سے پارہ یا شنگرف کا زہر دور ہو جاتا ہے۔
:بچوں کی پیچش
بیدانجیر ایک ڈرام، سفیدی بیضئہ مرغ ایک عدد۔ خوب پھینٹ کر مصری سے میٹھا کر کے پلائیں۔ پیٹ درد، پیچش اور عفونتی دستوں کے لیے مفید ہے۔( ہریچند ملتانی)
:طلائے عجیب
بیدانجیر دس تولہ،عقرقرحا چار تولہ، پہلے عقر قرحا کو باریک کرکے تین سیر پانی میں پکائیں۔ آدھ سیر پانی رہنے پر کیسٹرآئل ڈال دیں۔ پانی جل جانے پر اتار لیں اور سرد کر کے کسی شیشی میں ڈال دیں اور بطریق مذکور استعمال کریں۔ رات کو سوتے وقت عضو کا منہ اور جڑ چھوڑ کر15 منٹ تک مالش کریں۔ جب اچھی طرح جذب ہوجائے تو اوپر پرانی روی کا نمدہ بناکر لپیٹ دیں۔ اس طرح روزانہ سوتے وقت مالش کرکے سورہا کریں۔ اس طریق پر کم از کم ایک ہفتہ تک مالش کرنے سے عضو کے تمام نقائص دور ہو جائیں گے اور کمزوری دور ہوجائے گی۔
:بچوں کی پیچش
بیدانجیر پانچ تولے، تخم کدوئے شیریں چھ ماشہ، گوند کتیرا چھ ماشہ، چینی دو تولہ، گوند کتیرا اور تخم کدو چینی باریک پیس لیں۔ پھر تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے جاؤ اور کھرل کرتے رہیں۔ حتیٰ کے ایک بوتل پانی حل ہو جانے پر سنبھال رکھیں۔ بہترین سفید رنگ کا’’ دیسی کیسٹر آئل ایملشن‘‘ تیار ہے۔ بچہ کو چمچہ چمچہ دن میں چار بار دیں۔ بڑے آدمی کو دن میں تین بار دوتولہ تک پلائیں۔ اس کے استعمال سے زرینہ خونی دست بھی دو تین روز میں رک جاتے ہیں۔
:پیٹ کے کیڑے
باؤ بڑنگ تین ماشہ کسیلا شدھ ایک ماشہ، باریک پیس کر گرم پانی سے کھلائیں۔ یہ عمل رات کو کریں۔ صبح تین تولہ کیسٹر آئل، عرق گلاب 12 تولہ میں ملا کر پلائیں۔ ان شاء اللہ پیٹ کے تمام کیڑے خارج ہو جائیں گے۔ یعنی انتڑیوں کے کیڑے سب پا خانے کے راستے نکل جائیں گے۔
:قولنج
اجوائن، بیچ کرفس، انیسوں، زیرہ سفید ہر ایک تین ماشہ، پھول گلاب، بنفشہ، سونف ہر ایک سات ماشہ سب کو ڈیڑھ پاؤ پانی میں جوش دیں۔ جب نصف رہ جائے تو مل چھان کر اس میں کیسٹرائل تین تولہ، ترنجبین دو تولہ حل کر کے پلائیں۔ اگر مریض میں پینے کی طاقت نہ ہو تو چار گناہ لے کر جوشاندہ کی صورت میں چھان کر نیم گرم حقنہ کریں، مجرب ہے۔
:آگ سے جلنا
جونہی کوئی آگ سے جلے وہاں فورا ارنڈ کا تیل( کیسٹر آئل) لگائیں۔ جلن وغیرہ فورآ دور ہو گئی اور آبلہ نہیں پڑے گا۔
Reviews
There are no reviews yet.