• Shop
  • Categories
    • Beauty
    • Dry Fruits
    • Herbs
    • Medicines
    • Murabba
    • Oils
    • Spice
    • Tea
  • About us
  • Contact
Login Register

Connect with

Login with Google
Lost password?

A password will be sent to your email address.

Your personal data will be used to support your experience throughout this website, to manage access to your account, and for other purposes described in our privacy policy.

0 Wishlist 0

View Wishlist Add all to cart

0 0
Shopping cart (0)
Subtotal: 0.00$

View cartCheckout

Free shipping over 49$
  • Shop
  • Categories
    • Beauty
    • Dry Fruits
    • Herbs
    • Medicines
    • Murabba
    • Oils
    • Spice
    • Tea
  • About us
  • Contact
Facebook Twitter Instagram Google plus Youtube Linkedin
0 0
0 Shopping Cart
Shopping cart (0)
Subtotal: 0.00$

View cartCheckout

Free shipping over 49$
Home Herbs Salab Misri /ثعلب مصری

Salab Misri /ثعلب مصری

Salab Misri /ثعلب مصری

6.86$ – 172.50$

Clear
or
Add to wishlist
Compare Please, enable Compare.
SKU: N/A
Category: Herbs
Tags: #salab mishri, #salab-misri, #salam mishri, #Slab
Description
Additional information
Reviews (0)

Salab Misri /ثعلب مصری

Salab Misri /ثعلب مصری

:مختلف نام

اردو ثعلب ۔ ہندی ثعلب مصری ۔ عربی خصیۃ الثعلب۔ گجراتی، پنجابی، مرہٹی سالم مصری۔ بنگالی سالم  مچھری۔ لاطینی اورکس لیٹی فولیا  کہتے ہیں۔  اور انگریزی میں مارش آرکڈ سالیپ

:شناخت

ہندوستانی ثعلب مصری دوقسم کی ادویات میں استعمال کی جاتی ہے.

اس کی دو قسمیں ہیں: ایک پنجہ سالم، دوسراسالم گٹہ ۔ یہ ایک پہاڑی بوٹی کی جڑ  ہے. جوسورنجاں سےچھوٹٰی یا بڑی ہوتی ہے۔ اس کی بُو منی (ویرج)جیسی ہوتی ہے، رنگ سفید زردی مائل ہوتاہے۔ ذائقہ پھیکا۔ اس کا تناایک سے تین فٹ تک اونچا ہوتاہے۔ پتے دو سے چھ انچ لمبے دھاری دار لمبے و گول، منجری ایک سےچھ انچ کی نلکے کی طرح، پھول و پتےہرے نوک دار۔ ہندوستان میں ڈیرہ دون و اونچے پہاڑی علاقوں اور شہری کیدار ناتھ کے راستے کے آس پاس کھلے گھاس کےمیدانوں میں ملتی ہے۔ علاوہ ازیں روم، مصر، افغانستان، ایران، اور تبت میں بھی پیدا ہوتی ہے.

:فوائد

مردانہ طاقت و سرعت انزال کے لئے مفید ہے۔منی پیدا کرتی ہے۔پٹھوں کی طاقت کے لئے مفید ہے۔ تازہ ثعلب مصری کامربہ بھی بناتے ہیں۔ اس کا باریک سفوف ایک چھوٹا چمچہ، ایک پیالہ دودھ میں کھیر بنا کر کھا لینے سے مقوی غذا بن جاتی ہے۔

ڈاکٹر ڈیسائی کے مطابق ثعلب مصری منی بڑھانے والی اور مقوی ہے۔ جسم کو موٹا بناتی ہے۔بچہ ہونےکے بعد اور زیادہ دماغی محنت اور ملاپ سے آئی کمزوری دور ہوتی ہے۔

یہ بہت ہی طاقت دینے والی دوا ہے۔ اس کا 10۔12 گرام سفوف 45۔50 سال  عمر والے آدمی کےلئے 24 گھنٹے تک پوری خوراک کا کام دے سکتا ہے۔

اتنی کم مقدار میں انسان کی زندگی کی حفاظت کرنے والی کوئی دوسری خوراک نہیں ہے۔ اس میں دماغ اور جسم کے لئےطاقت دینے والے خاص اجزاء ہیں۔ دماغی کام کرنے کی وجہ سے کبھی کبھی بہت تھکاوٹ ہوجاتی ہے۔نازک مزاج عورتوں کوبچہ پیدا کرنےکے بعد یا زیادہ ملاپ سے بہت تھکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے۔ اس میں بھی ثعلب مصری بہت اچھا کام کرتی ہے۔

ثعلب مصری  میں طاقت بڑھانےکے بہت بڑے فائدے چھپے ہیں۔ پڑوسی ممالک کےلوگ ثعلب مصری کا استعمال خوراک کی صورت میں کرتے رہتے ہیں۔ ان لوگوں کا کہناہےکہ انسان کے لئے 9 سے 10  گرام سفوف نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے 24 گھنٹے خوراک کا پورا پورا کام چل سکتا ہے۔

 سیلان اور جریان کے لئے دونوں قسم کے ثعلب (ثعلب پنجہ اور ثعلب مصری)  اور دونوں قسم کی موصلی ( موصلی سفید و موصلی سیاہ )برابر ملا کر خوب باریک سفوف بناکرکپڑ چھان کرلیں۔ اس میں سے تین گرام سفوف 50گرام دودھ اور مناسب چینی سفید ملا کر صبح وشام استعمال  کرتے رہنے سےتھوڑے ہی دنوں میں عورتوں کےسیلان اور مردوں میں جریان کا عارضہ دور ہوجاتا ہےاور جسم بھی بھاری بن جاتاہے۔

ثعلب مصری کے مجربات درج ذیل ہیں۔

:مردانہ کمزوری

ثعلب مصری  سفوف 10 گرام ، میٹھے بادام کا سفوف 30 گرام، خالص گھی میں بھون لیں۔پھر 100 گرام دودھ ، چینی ملا کر استعمال کریں۔ یہ کھیر 14 دن ضرور استعمال کریں۔ اس کھیر کے استعمال سے مردانہ کمزوری دور ہو کر ویرج گاڑھا بن جاتاہے۔ اور جسم موٹا ہو جاتا ہے ۔ زیادہ بچے پیدا ہونے سےجن خواتین میں کمزوری آ گئی ہو ان کےلئےبھی یہ کھیر مفید  ہے۔

:سیلان

ثعلب مصری 50 گرام، موصلی سفید 50 گرم، سفوف بنا ئیں اور برابر چینی ملا لیں۔ دس گرام صبح اور دس گرام شام کو نیم گرم دودھ سے دیں۔ عورتوں کے سیلان اور مردوں کےجریان کےلئے مفید ہے۔ جسم بھی موٹا ہوجاتا ہے۔

:جریان

ثعلب مصری، موصلی سفید، موصلی سیاہ، طباشیر، تالمکھانہ، گوکھرو، سب برابر برابر لےکر کوٹ چھان کر سفوف بنا ئیں اور برابر چینی ملالیں۔ تین گرام صبح اور تین گرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم لیں۔ دھات کی خرابی کی اصلاح کرتا ہے اور رقت کو نافع ہے

:سرعت

سنگھاڑا خشک ، چنیا گوند ہر ایک 6 گرام ، ثعلب مصری  ، تالمکھانہ، ہر ایک4 گرام، مازو سبز 3 گرام ، مصری ہم وزن تمام ادویہ ۔ سفوف بنالیں۔

:خوراک

4 گرام سے 6 گرام ہمراہ دودھ نیم گرم دیں۔ مقوی ہے اور سرعت کےلئے مفید  ہے۔

:دیگر

سنگھاڑا خشک ، گوند کتیرا ہر ایک 6 گرام ، نشاستہ ، تالمکھانہ، ثعلب مصری ہر ایک 4 گرام ، مازو مصطگی ہر ایک 3  گرام۔ کوٹ چھان کر سفوف بنائیں اور مصری ہم وزن ملا کر رکھیں ۔

:خوراک

6 گرام صبح و 6 گرام شام ہمراہ نیم گرم دودھ دیں۔

:مردانہ کمزوری

ثعلب مصری، گوکھرو خورد، ستارو، آسگندھ ناگوری ہم وزن سفوف بنا ئیں خوراک 9 گام صبح اور 9 گرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم دیں۔

:کمزوری دماغ

ثعلب مصری ، برہمی بوٹی ، طباشیر، دانہ الائچی خورد، کوزہ مصری سب ہم وزن لے کر سفوف بنا ئیں۔ دو گرام صبح اور دو گرام شام کو نیم گرم دودھ کے ساتھ دیں۔

:معجون مردانہ کمزوری

:ثعلب مصری،  30 گرام ، سنگھاڑا خشک 50 گرام، عقر قرحا20 گرام ، جائفل 10 گرام ، تالمکھانہ 30 گرام ، بہمن سرخ 25 گرام ، کیسر اصلی 5 گرام ، موصلی سفید 20 گرام ، بیج لاجونتی 20 گرام ، چاروں مغز 50 گرام سفوف بنا کر½  کلو شہد¼ کلو مصری اور عرق گاؤ زبان میں قوام کریں اور 10 گرام ہمراہ دودھ گائے صبح و شام لیں ۔

:جریان

ثعلب مصری ، شقاقل مصری ستاور ، آسگندھ ناگوری ، تالمکھانہ، بیج بند، گری بیج کونچ ، گوکھرو سب برابر برابر لےکر باریک سفوف بنا لیں اور ان سب کے برابر چینی ملالیں اور 10 گرام صبح و 10گرام شام دودھ گائے نیم گرم کے ساتھ استعمال  کرائیں۔

:شکتی دائیک چورن

ثعلب مصری  ، تو دری سفید ،کونچ کے بیجوں کی گری ، املی کے بیجوں کی گری ، تالمکھانہ بیج سر والی، موصلی سفید موصلی کالی، بہمن سفید، بہمن لال، ستاور، گوند کیکر، کیکر کی کچی پھلی، ڈھاک کی نرم کلی ، ان سب چیزوں کوبرابر لےکرباریک  پیس لیں۔ پھر سارے سفوف کا جتنا کُل وزن ہو اتنی ہی مقدار میں چینی سفید ملا کر محفوظ رکھیں۔

اس چورن( سفوف )کو دس دس گرام کی مقدار میں صبح و شام چینی ملے ہوئےگا ئے کے دودھ کے ساتھ استعمال  کریں۔

کچھ دنوں تک لگا تار استعمال کرنے سے نئے اور پرانے جریان، مردانہ کمزوری، سرعت، سرکا درد، کمرکادرد وغیرہ امراض دور ہوجاتے ہیں۔ ملاپ کی طاقت بڑھتی ہے۔اس چورن کو کم سے کم 4 دن تک استعمال  کرنا چاہئے. اور ملاپ سے پرہیز کرنا چا ہئے۔

:لڈو ثعلب

ثعلب پنجہ 200 گرام، پستہ 100 گرام، گری بادام شیریں 100 گرام، چرونجی 50 گرام، گری اخروٹ 6 گرام، موصلی سفید 45 گرام ،گوکھرو 20 گرام،آسگندھ ناگوری، تالمکھانہ، ستاور، روی مصطگی، گری بیج کونچ 10۔ 10 گرام، کیسر، جائفل، جاوتری، لونگ ، شیتل مرچ، طباشیر، دار چینی اور بہی دانہ ہر ایک 10۔10 گرام، چینی سفید 650 گرام، گھی خالص 200 گرام۔

 پہلے ثعلب کے سفوف کو 100 گرام گھی میں بھون لیں۔ پھر چینی کی چاشنی کر کے کیسراور ثعلب پنجہ والےبھنے ہوئےسفوف کو ملا دیں۔ پھر میوہ جات کے علاوہ باقی ادویات کا سفوف کپڑ چھان کر کے اس میں ملا دیں۔ بعد میں میوہ جات در درے سے کر کےاس میں شامل کریں اور 30۔ 30 گرام کے لڈو بنا لیں۔

:خوراک

دو لڈو کھا کر اوہر سے250 گرام دودھ نیم گرم پلائیں۔ یہ لڈو ویرج بڑھانے والے اور مقوی ہیں۔ خصیوں کی نسوں کے نقص سےویرج کا پتلا پن، مردانہ کمزوری، جنرل کمزوری، دماغی کمزوری، زیادہ نیند اور سستی وغیرہ کو دور کرتے ہیں۔

:جریان

موصلی سفید، موصلی سیاہ، طباشیر، تالمکھانہ،گوکھرو خورد، ثعلب مصری ہر ایک دوا برابر برابروزن لے کرسفوف بنائیں۔ دو گرام صبح اور دو گرام شام دودھ کے ساتھ دیں۔ جریان میں مفید  ہے۔

:دیگر

آسگندھ ناگوری، گری بیج کونچ، ثعلب مصری، تالمکھانہ ہر ایک برابر لے کر سفوف بنا ئیں۔ اس کے وزن کے برابر مصری ملا لیں۔

:مقدار خوراک

9 گرام صبح اور 9 گرام شام نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کرائیں۔ جریان میں مفید ہے۔

:دیگر

ست سلاجیت، کشتہ مرجان، کشتہ بنگ، موصلی سفید، ثعلب مصری، ورق نقرہ، تالمکھانہ، گوندڈھاک، بیج لاجونتی ہر ایک دس دس گرام، چینی 30 گرام، ورق نقرہ کےعلاوہ سب ادویات کا سفوف بناکر بعد میں ورق نقرہ اچھی طرح ملا لیں۔ ½1  گرام صبح اور ½ 1 گرام شام ہمراہ نیم گرم دودھ استعمال کرائیں۔ جریان کے لئے مفید ہے۔

:احتلام

بہمن سرخ، بہمن سفید، گری بیج  تمر ہندی(املی) بھنی ہوئی، ثعلب مصری ہر ایک دس گرام، چھلکا اسپغول، گوند کیکر ہر ایک 5۔5 گرام۔ کوٹ چھان کر برابر چینی ملا کر صبح و شام 5۔5 گرام کی مقدار میں نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال  کریں۔ احتلام کے لئے مفید ہے۔ دیگر نسخوں کے لئےہماری مشہور ترین کتاب  تاج الحکمت ( پریکٹس آف میڈیسن)  مصنف ہری چند ملتانی ( نیا اضافہ شدہ ایڈیشن صفحات تقریباً ایک ہزار)  کا مطالعہ کریں۔

Salab Misri /ثعلب مصریSalab Panja /ثعلب پنجہ

Weight N/A
Form

Whole (ثابت), Powder (پساہوا)

Weight

10gm, 50gm, 100gm, 250gm

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Salab Misri /ثعلب مصری” Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked

Related products

Namak Nalli - Pink Salt/ نمک نلی

Namak Nalli – Pink Salt/ نمک نلی

1.71$ – 17.00$
Whole (ثابت)From: 1.71$
  • Whole (ثابت)From: 1.71$
  • Powder (پساہوا)From: 2.14$
50gmFrom: 1.71$
  • 50gmFrom: 1.71$
  • 100gmFrom: 3.43$
  • 250gmFrom: 8.43$
  • 500gmFrom: 16.43$
Clear
Select options This product has multiple variants. The options may be chosen on the product page
Dry Lemon/ خشک لیموں

Dry Lemon/ خشک لیموں

1.14$ – 11.29$
Whole (ثابت)From: 1.14$
  • Whole (ثابت)From: 1.14$
  • Powder (پساہوا)From: 1.86$
50gmFrom: 1.14$
  • 50gmFrom: 1.14$
  • 100gmFrom: 2.29$
  • 250gmFrom: 5.57$
  • 500gmFrom: 10.71$
Clear
Select options This product has multiple variants. The options may be chosen on the product page
Anjbar / انجبار

Anjbar / انجبار

1.90$ – 15.21$
Whole (ثابت)From: 1.90$
  • Whole (ثابت)From: 1.90$
  • Powder (پساہوا)From: 2.85$
50gmFrom: 1.90$
  • 50gmFrom: 1.90$
  • 100gmFrom: 3.80$
  • 250gmFrom: 7.42$
  • 500gmFrom: 14.26$
Clear
Select options This product has multiple variants. The options may be chosen on the product page
isabgol/اسپغول ثابت

isabgol/اسپغول ثابت

3.23$ – 28.41$
Whole (ثابت)From: 3.23$
  • Whole (ثابت)From: 3.23$
100gmFrom: 3.23$
  • 100gmFrom: 3.23$
  • 250gmFrom: 7.43$
  • 500gmFrom: 14.43$
  • 1kgFrom: 28.41$
Clear
Select options This product has multiple variants. The options may be chosen on the product page
Kala Namak / کالانمک

Kala Namak / کالانمک

0.94$ – 5.19$
Whole (ثابت)From: 0.94$
  • Whole (ثابت)From: 0.94$
  • Powder (پساہوا)From: 1.73$
100gmFrom: 0.94$
  • 100gmFrom: 0.94$
  • 250gmFrom: 2.20$
  • 500gmFrom: 4.40$
Clear
Select options This product has multiple variants. The options may be chosen on the product page
Sago Dana / ساگودانہ

Sago Dana / ساگودانہ

1.61$ – 8.49$
Whole (ثابت)From: 1.61$
  • Whole (ثابت)From: 1.61$
  • Powder (پساہوا)From: 3.64$
100gmFrom: 1.61$
  • 100gmFrom: 1.61$
  • 250gmFrom: 3.24$
  • 500gmFrom: 6.46$
Clear
Select options This product has multiple variants. The options may be chosen on the product page
Multan Mitti / ملتانی مٹی

Multan Mitti / ملتانی مٹی

0.86$ – 5.00$
Whole (ثابت)From: 0.86$
  • Whole (ثابت)From: 0.86$
  • Powder (پساہوا)From: 1.57$
100gmFrom: 0.86$
  • 100gmFrom: 0.86$
  • 250gmFrom: 2.14$
  • 500gmFrom: 4.29$
Clear
Select options This product has multiple variants. The options may be chosen on the product page
Musli Siah / موصلی سیاہ

3.71$ – 38.57$

Chironji /چرونجی

6.03$ – 121.94$

Facebook Instagram Whatsapp
  • Categories

    • Beauty

    • Dry Fruits

    • Herbs

    • Medicines

    • Murabba

    • Oils

    • Spice

    • Tea

  • Useful Links

    • Home

    • Shop

    • Shipping & Return Policy

    • Privacy Policy

    • Terms & Conditions

  • Contact Us

    • info@zakirpansar.com

    • +92 321 7099668

Copyright © 2024 Zakir Pansar. All Rights Reserved

Home
Shop
0 Wishlist
Search
Scan the code
Zakir Pansar
Hello
Can we help you?
Open chat