ختلف نام:مشہور نام رال۔ ہندی، سنسکرت رال۔فارسی راتلنج۔سندھی دھوپ سفید۔مرہٹی تپولی،رال۔گجراتی رال۔بنگالی دھونا۔عربی فیقبر۔لاطینی رزنیا فلیو(RinsinaFleav)اور انگریزی میں ییلوریزن(Yellow Resin)کہتے ہیں۔
شناخت:درخت سال جس کا لاطینی نام شوریاروبسٹا(Shoreah Robusta)ہے،کی گوند کو ہی رال کہتے ہیں۔یہ ہمالیہ کے پاس کشمیر،ڈیرہ دون،مسوری کانگڑہ وغیرہ میں بکثرت ملتے ہیں۔ یہ درخت بہت قد آور ہوتے ہیں۔ پتے بڑے نرم، بیضوی اور نوکدار پھول،سفید بید مشک کی طرح لمبا۔ پھل میں نشاستہ زیادہ ہونےکی وجہ سے وہاں کے لوگ اس پھل کو پیس کر روٹی بنا کر کھاتے ہیں۔ پھل سے ایک قسم کا تیل بھی نکلتا ہے۔
Select options
This product has multiple variants. The options may be chosen on the product page
اردو ثعلب ۔ ہندی ثعلب مصری ۔ عربی خصیۃ الثعلب۔ گجراتی، پنجابی، مرہٹی سالم مصری۔ بنگالی سالم مچھری۔ لاطینی اورکس لیٹی فولیا کہتے ہیں۔ اور انگریزی میں مارش آرکڈ سالیپ
:شناخت
ہندوستانی ثعلب مصری دوقسم کی ادویات میں استعمال کی جاتی ہے.
اس کی دو قسمیں ہیں: ایک پنجہ سالم، دوسراسالم گٹہ ۔ یہ ایک پہاڑی بوٹی کی جڑ ہے. جوسورنجاں سےچھوٹٰی یا بڑی ہوتی ہے۔ اس کی بُو منی (ویرج)جیسی ہوتی ہے، رنگ سفید زردی مائل ہوتاہے۔ ذائقہ پھیکا۔ اس کا تناایک سے تین فٹ تک اونچا ہوتاہے۔ پتے دو سے چھ انچ لمبے دھاری دار لمبے و گول، منجری ایک سےچھ انچ کی نلکے کی طرح، پھول و پتےہرے نوک دار۔ ہندوستان میں ڈیرہ دون و اونچے پہاڑی علاقوں اور شہری کیدار ناتھ کے راستے کے آس پاس کھلے گھاس کےمیدانوں میں ملتی ہے۔ علاوہ ازیں روم، مصر، افغانستان، ایران، اور تبت میں بھی پیدا ہوتی ہے.
Select options
This product has multiple variants. The options may be chosen on the product page