Suranjan Shirin | سورنجاں شیریں
جوڑوں کے درد سے نجات
ھوالشافی: سورنجاں شیریں‘ مصبر‘ سیاہ نمک‘ چھلکا ہریڑ عمدہ‘ مغز بادام‘ سونٹھ‘ مرچ سیاہ‘ مگھاں ہر ایک ایک تولہ ۔
مثل آٹا باریک کرکے پانی ‘کنوارگندل یا عرق گلاب یا عرق سونف میں گولیاں بقدر نصف چنا تیار کریں۔
مقدار خوراک:
ہر روز ایک گولی کھائیں۔
غذا: گندم کی روٹی ہمراہ دیسی گھی۔
پرہیز:
ترشی‘ اچار‘ لال مرچ‘ گوشت۔
جوڑوں کے درد کا نسخہ خاص ہے۔
یہ نسخہ ایک سینے کا راز تھا جو آپ پر ظاہر کردیا ہے۔
دردوں کیلئے تریاق:
ھوالشافی:
پوست بیخ مدار چار تولہ‘ قلمی شورہ چار تولہ‘ کچلہ مدبر ایک تولہ‘ بیش مدبر چھ ماشہ‘‘ سورنجاں شیریں ایک تولہ‘ کشتہ بارہ سنگا چار تولہ‘ اسپرین چار تولہ‘ سوڈا سیلی سلاس چار تولہ‘ چینی پانچ تولہ سب کو ملا کر سفوف بنا کرکیپسول بھرلیں ایک کیپسول تازہ پانی کیساتھ استعمال کریں۔
فوائد:
درد خواہ کسی جگہ ہو یا جس قسم کا ہو۔ اس کیلئے نہایت سریع الاثر ہے۔ پہلی خوراک ہی آرام دیتی ہے
Reviews
There are no reviews yet.