سوہانجنا یا مورینگا ۔۔ زمین پر اللہ پاک کی بڑی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے ۔
۔ اسے اگانا یا اسکی دیکھ بھال کرنا بالکل بھی مشکل نہیں ہے صرف ایک بار بیج لگا دیجئے چند روز میں پودا نکل آئے گا چند ہفتوں تک پانی کا خیال رکھنا ہو گا بس پھر پودا درخت بن جائے گا ان شاءاللہ
اسے باأسانی ایک گملے میں بھی اگایا جا سکتا ہے مگر افسوس کہ اکثر اسکے فوائد نہیں جانتے
۔۔۔ ہمارے ہاں اسے عام طور پر جانوروں کو چارے کے طور پہ کھلا دیا جاتا ہے- اگر کسی کےپاس کھانے کو کچھ بھی نا ہو مگر اس کا ایک درخت ہو تو ایک پورے گھرانے کی ہر طرح کی جسمانی غذائی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔
اسکے پتے اور پھلیاں سالن بنانے کے کام آ تے ہیں، ڈنڈیاں اور بیج بھی بے پناہ فوائد کے حامل ہیں اور تقریبا یکساں فائدہ پہنچاتے ہیں ۔۔۔
Reviews
There are no reviews yet.