اردو ثعلب ۔ ہندی ثعلب مصری ۔ عربی خصیۃ الثعلب۔ گجراتی، پنجابی، مرہٹی سالم مصری۔ بنگالی سالم مچھری۔ لاطینی اورکس لیٹی فولیا کہتے ہیں۔ اور انگریزی میں مارش آرکڈ سالیپ
:شناخت
ہندوستانی ثعلب مصری دوقسم کی ادویات میں استعمال کی جاتی ہے.
اس کی دو قسمیں ہیں: ایک پنجہ سالم، دوسراسالم گٹہ ۔ یہ ایک پہاڑی بوٹی کی جڑ ہے. جوسورنجاں سےچھوٹٰی یا بڑی ہوتی ہے۔ اس کی بُو منی (ویرج)جیسی ہوتی ہے، رنگ سفید زردی مائل ہوتاہے۔ ذائقہ پھیکا۔ اس کا تناایک سے تین فٹ تک اونچا ہوتاہے۔ پتے دو سے چھ انچ لمبے دھاری دار لمبے و گول، منجری ایک سےچھ انچ کی نلکے کی طرح، پھول و پتےہرے نوک دار۔ ہندوستان میں ڈیرہ دون و اونچے پہاڑی علاقوں اور شہری کیدار ناتھ کے راستے کے آس پاس کھلے گھاس کےمیدانوں میں ملتی ہے۔ علاوہ ازیں روم، مصر، افغانستان، ایران، اور تبت میں بھی پیدا ہوتی ہے.
Select options
This product has multiple variants. The options may be chosen on the product page