:مزاج
تیسرے درجے میں گرم خشک ہے، بعض کے نزدیک دوسرے درجہ میں گرم خشک ہے۔ بعض اطباء تیسرے درجہ کے اوّل میں گرم خشک اور بعض دوسرےدرجہ کے آخر میں گرم خشک مانتے ہیں۔
:فوائد
مقوی معدہ، ہاضم، دافع تشنج اور دافع تعفن ہے، بدہضمی، اپھارہ اور پیٹ درد کے لئے نہایت مفید و مجرب ہے۔ تخم اجوائن کےسفوف یا جوشاندہ کو چھلنی سے چھاننا چاہئے ورنہ اس میں پائے جانے والا روغن کپڑے سے چھاننے میں اس میں جذب ہو جاتا ہے۔
:مقدار خوراک
3 گرام سے 6 گرام تک ہمراہ تازہ پانی استعمال کر سکتے ہیں۔
اجوائن کے آسان مجربات
:پیٹ درد
سونٹھ، بیج اجوائین، مرچ سیاہ ہر ایک دو گرام، دانہ الائچی چارگرام، سب ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنالیں۔دوسے تین گرام ہمراہ پانی دیں۔ پیٹ درد و بدہضمی کے لئے مفید ہے۔
: دیگر
اجوائن کو اچھی طرح صاف کر کے چینی کے پیالہ میں ڈال لیں۔ اس کے اوپر لیموں کا رس یا سرکہ انگوری خالص اس قدر ڈالیں کے اجوائن ڈوب جائے، رکھ دیں۔ جب خشک ہوجائے تو رس لیموں یا سرکہ پھر اسی قدر ڈالیں۔ یہ عمل سات بار کریں۔ اجوائن شدھ( مدبر) ہوگی۔ اسے تھوڑا سا بریاں کرکے یا بغیر بریاں کئے ہوئے استعمال کریں۔ پیٹ درد کے علاوہ مقوی معدہ اور ہاضم ہے۔
:خوراک
ایک سے دو گرام ہمراہ تازہ پانی دیں۔
:بخور اجوائن
اجوائن کو آگ پر ڈال کر اس کا دھواں اعضائے مخصوصہ کو دیں۔ اعضائے مخصوصہ زنانہ کی خارش کیلئے ازحد مفید ہے۔
جوارش اجوائن سادہ:
اجوائن کو کوٹ کر تین گنا شہد خالص ملا کر جوارش بنائیں۔ مقوی ہاضمہ ہے۔
:خوراک
4 گرام ہمراہ تازہ پانی دیں۔
:حب اجوائن
اجوائن دیسی 60 گرام،مغز بیج بکائن خام، گلوئے سبز ہر ایک ایک کلو کا علیحدہ علیحدہ شیرہ نکالیں۔اجوائن کو ہر ایک شیرہ سے علیحدہ علیحدہ لت پت کر کے گولیاں بقدر جنگلی بیر بنائیں۔دِق کے لئے ازحد مفید ہیں۔
:خوراک
ایک ایک گولی صبح، دوپہر اور شام تازہ پانی یا عرق گلو سے دیں۔
:سفوف اجوائن
اجوائن، بیج کرفس ہم وزن لے کر باریک پیس کر برابر چینی ملا کر استعمال کریں۔
:خوراک
6گرام تازہ پانی کے ساتھ دیں۔ پیٹ کی گیس اور ہاضمہ کی خرابی کے لئے مفید ہے۔
:عرق ہیضہ
اجوائن ڈیڑھ کلو کو کوٹ کر باریک کپڑے کی تھیلی میں باندھیں اور تین لکڑیوں کے سہارے دیگچہ میں رکھ دیں یا دھاگہ سے باندھ کر دیگچہ میں لٹکا دیں۔ اس میں پانچ کلو پانی ڈال کر تین کلو عرق کشید کریں۔ اس طریقہ سے یہ فائدہ ہے کہ اجو ائن کے بیچ دیگچی کے پیندے یا کنارے نہیں لگنے پا تے ورنہ وہ جل جاتے ہیں اور عرق میں بھی جلا ہوا ذائقہ پیدا کر دیتے ہیں۔ بدہضمی کے علاوہ ہیضہ کے دستوں میں مفید ہے۔ 10گرام سے 30 گرام تک دیں۔ ہیضہ کے دنوں میں معالجین اس عرق اجوائن پر بہت بھروسہ رکھتے ہیں۔
:نمک اجوائن
اجوائن کے سالم پودے کو مٹی وغیرہ سے صاف کرکے خشک کریں۔ پھر اس کو لا کر خاکستر کریں۔ اس خاکستر کو تین دن پانی میں بھگوئیں۔ اس کے بعد اس کا نتھار لے کر پکائیں۔ پانی آہستہ آہستہ کم ہو کر نمک باقی رہ جائے گا۔ یہ نمک یرقان،جلودر، بڑھی ہوئی تلی، کھانسی اور دمہ کے لئے مفید ہے، گردہ و مثانہ کی پتھری کو توڑتا ہے۔
:خوراک
دورتی کی مقدار میں تازہ پانی سے دیں۔
:کان کے امراض
اجوائن کے پتوں کا رس،حرمل(اسپند) کے پتوں کا رس، مالکنگنی برابر وزن، تین گناہ تلی کا تیل ملا کر پکانے پر تیل رہ جانے پر چھان لیں۔ ایک بوند نیم گرم کان میں ڈالیں۔
:اندرائن کی اجوائن
کچھ پکے پھل اندرائن کا زرد رنگ کا گودا( جس میں سے بیج صاف کر دئیے ہوں) ایک کلو، اجوائن دیسی 250 گرام، نمک سونچل 60 گرام۔ ان سب اشیاء کو شیشے یا مٹی کے کھلے برتن میں ڈال دیں ۔روزانہ ان ادویہ کو تین چار بار ہلا دیا کریں۔ خشک ہونے کے بعد محفوظ رکھیں۔ 2 سے 3 گرام نیم گرم پانی سے دیں پیٹ درد اور دائمی قبض، پیٹ کی گیس اور بدہضمی کے لئے مفید ہے۔
:اجوائن خاص
نمک سونچ 50 گرام، اجوائن دیسی 200 گرام، ہر دو ادویہ کو شیشے کے کھلے مرتبان میں ڈال کر ان پر لیموں کا رس اس قدر ڈالیں کہ ادویات رس میں ڈوب جائیں۔ اس برتن کو سایہ دار جگہ پر رکھیں۔رس لیموں خشک ہونے پر دوبارہ شامل کریں۔ یہاں تک کہ یہ عمل سات با رکریں۔ بعد ازاں خشک ہونے پر پیس لیں۔ صبح و شام دو دو گرام نیم گرم پانی سے استعمال کریں۔ پیٹ کے تمام امراض کیلئے بہت ہی کامیاب ہے۔ اس سے بھوک میں اضافہ ہو کر ہاضمہ تیز ہو جاتا ہے۔قے اور متلی میں افاقہ ہوتا ہے۔ خوراک 3 گرام تازہ پانی کے ساتھ دیں۔
:نمک سلیمانی
سونف، اجوائن، سونٹھ، کالی مرچ، پپلی، پودینہ، سہاگہ کچا، نمک سونچل، کھانے کا نمک ہر ایک 25گرام، دارچینی 15 گرام، نوشادر پھلی 60 گرام، سب کو کوٹ کر چھان کر سفوف بنائیں۔
:خوراک
4 رتی سےا یک گرام غذا کے بعد تازہ پانی سے دیں۔ معدہ کے تمام امراض کے لئے مفید ہے۔
:ماڈرن ریسرچ
ایلوپیتھی ڈاکٹروں نے کافی کھوج کے بعد تخم اجوائن کو بدہضمی ڈس پیپسیا کے لئےبہت مفید بتایا ہے۔ روغن اجوائن قولنج ریحی، ہیضہ، فساد ہضم کے لئے مفید ہے۔ اس سلسلہ میں روغن اجوائن ایک سے تین بوند چینی یا بتاشہ میں ڈال کر استعمال کیا جاتا ہے۔
عرق اجوائن ایک اونس، لائم واٹرایک اونس،ٹنکچر آف اوپیم پانچ بوند ملا کر استعمال کرنے سے دستوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔
روغن اجوائن یاست جوائن میں سوڈا بائیکا رب ملا کر سوڈا منٹ کی گولیاں بنائیں جاتی ہیں جواپھارہ و بد ہضمی میں مفید ہیں۔
امرت دھارا کے بدل کا نسخہ: ست اجوائن، ست پودینہ، کافور برابر ملا کر گھول بنا لیں۔ ایک سے دو بوند بتاشہ میں دیں۔ بد ہضمی، پیٹ درد اور دستوں میں ازحد مفید ہے۔
:اپھارہ
سونف، اجوائن، پودینہ خشک، مرچ سیاہ، نمک کھانے والا برابر لے کر سفوف بنائیں، بعد از غذا ایک گرام استعمال کرائیں۔
:دیگر
اجوائن دیسی کو سات بار رس لیموں میں تر خشک کریں اور باریک پیس کر برابر چینی ملا لیں۔
:خوراک
ایک گرام، اپھارہ و بدہضمی کے لئے مفید ہے۔
:کمزورئ معدہ
سونٹھ،پپلی، اجوائن دیسی، زیرہ سیاہ، مصطگی رومی، سہاگہ بریاں، ہینگ بریاں، نمک سیاہ، الائچی کلاں برابر والے کر چورن بنائیں۔ خوراک ایک گرام تازہ پانی سے دیں۔
:سفوف نمک شیخ الرئیس
نمک خوردنی آدھا کلو، مرچ سفید9 گرام، نوشادر، سونٹھ، مرچ سیاہ، پودینہ خشک ہر ایک 6 گرام، تخم کرفس 42 گرام، انیسوں، تخم جرجیر، اجوائن، سنبل الطیب ہر ایک 36 گرام۔ کوٹ کر سفوف بنالیں اور چھان لیں۔ کھانا کھانے کے بعد 5 گرام پانی کے ساتھ دیں۔
Carom Seeds/Ajwain Desi (اجوائندیسی) is a famous and very common spice in Pakistan. Carom Seeds are closely related to Cumin, Dilli and Caraway. Ajwain is also known as Bishop’s Weed, Ajowan Caraway and Trachyspermum Ammi.
It is also one of the potent medicines to kill worms. It is extremely beneficial for Earache, toothache, Influenza, Heart problems, Arthritis, Nasal blockage.
Benefits of Carom Seeds
- Ajwain seeds increase gastrointestinal secretions which enhances the efficiency of digestive functions.
- Ajwain is effective to stomach pain. Having the problems of flatulence, indigestion and gas release, take 1 tsp of ajwain along with water for one week
- Thymol, the essential oil extracted from Carom seeds are used as antibacterial and antifungal.
- Ajwain which contains the highest percentage of Thymol is used as antiseptic and in the treatment of cough and asthma.
- Carom Seeds are effective for respiratory problems such as common cold, cough, bronchitis and nasal congestion.
- If somebody takes excessive beverages, especially alcohol, eating ajwain twice a day reduces craving for alcohol.
- Ajwain oil is good for leg massage. Practising such massage helps to cure rheumatic arthritis.
- Gargling ajwain water is helpful in curing of tooth pain. Ajwain fumes are also used in case of toothache.
- Ajwain seeds are good in removing of kidney stone. It is suggested to take ajwain seeds along with honey or vinegar for 15-20 days.
- Take roasted ajwain seeds; and boil it in a glass of water. Drink the strained mixture. It is beneficial in curing of acidity and indigestion.
- Due to the presence of Thymol, ajwain is used as in curing of colic, muscle spasms, cramps and edema.
- The paste made up of crushed ajwain seeds and curd are used in treating of pimples, acne, blemishes and blackheads.
- Ajwain extraction is used in treating of flatulence.
- Ajwain seeds are effective appetizer and also used as laxative.
- It is beneficial in case of vomiting, mouth diseases and piles.
Reviews
There are no reviews yet.