اسگندھ بوٹی کے آزمودہ آسان مجربات
:درد شقیقہ
درد شقیقہ میں اسگندھ کی تازہ جڑ کو پانی میں پیس کر صبح سویرے طلو ع آفتاب سے پیشتر پیشانی پر لیپ کرنے سے مکمل آرام ملتا ہے۔اس کے ساتھ ہی سفوف اسگند ھ چار گرام ہمراہ مصری کے گرم دودھ کے ساتھ پھانک لینے سے درد شقیقہ کا عارضہ ہمیشہ کے لئے رفع ہو جائے گا۔نہا یت مجرب نسخہ ہے۔
:اولاد کی آرزو
عورت کے امراض کے دافع کے لئے ویدک کتب میں لکھا ہے کہ اسگندھ نا گوری پانچ گرام کو روغن گاؤ میں نرم آنچ پر بریاں کریں اور پھر اس میں دودھ اور مصری ملا کر ابال لیں۔جب قدرے گاڑھا ہو جائے تو اتار کر سرد کریں۔ایام سے فارغ ہونے کے تیسرے دن بعد یہ مرکب بارہ دن تک ہر صبح عورت کو استعمالکرائیں۔اس جو شا ندہ میں شدھ کیا ہوا گھی بھی بارہ یوم متواتر پلانے سے آرزو پوری ہوتی ہے
:پیشاب کے امراض
پیشاب کی تکالیف میں اسگندھ کے بیجوں کا سفوف چار گرام کی مقدار میں تازہ پانی کے ہمراہ پھانک لینا خو شگوار نتا ئج کا حامل ہے۔اس سے پیشاب کی جلن ،پیشاب کا بار بار آنا ،بکثرت آنا ،رک رک کر آنا وغیرہ نیز متعد عوار ضات بول رفع ہو جاتے ہیں۔
اگر کسی باعث دماغ میں خشکی ہو جائے اور نیند نہ آتی ہو کروٹیں بدل کر پریشانی کے عالم میں اختر شماری میں رات کٹتی ہو تو آیو روید محققین ہدایت فرماتے ہیں کہ اسگندھ ناگوری کے بیجوں کا سفوف چار گرام مقدار میں نیم گرم دودھ کے ہمراہ پھانک لینے سے آپ کی یہ شکایت دور ہو جائے گی۔آپ گہری اور خوشگوار نیند سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔دل و دماغ اور جگر کو تقویت ملے گی۔
:کمزوری
آیور ویدک کتب میں لکھا ہے کہ اسگندھ نا گوری ،بیخ بدھارا اور ستاور تینوں ہم وزن لے کر الگ الگ باریک سفوف بنا کر باہم ملا لیں۔اس وزن کےبرابر کھانڈ پیس کر شامل کریں اور شیشی میں ڈال رکھیں ۔اس کی ایک خوراک بقدر چھ گرام ہمراہ آب تازہ یا نیم گرم دودھ گائے اور اسی مقدار میں ایک خوراک شام کو کھا تے رہنے سے جریان ،احتلام ،ضعف ،کمزوری ہاضمہ کے عوا رضاترفع ہو جاتے ہیں۔پانی کی طرح بہتی ہوئی رقیق منی غلیظ ہو کر مکھن کی طرح گاڑھی جائے گی۔پثر مردہ چہرہ گلاب شگفتہ ہو جائے گا۔نیم مردہ زندگی میں ایک نئی بہار عود کر آئے گی ۔لاغر اور نحیف زندگیوں کے لئے یہ ایک عجیب الا ثر ٹانک ہے۔اس سے لڑ کھڑ اتی زندگی بحال ہوجاتی ہے۔
:نسوانی
لیجئے آپ کی خدمت میں اسگندھ کا ایک اور نسخہ پیش ہے۔اس کے استعمال سے امراض سو داوی و بلغمی مستورات کے پیچیدہ امراض پر سوت رگ وغیرہ دم دبا کر بھاگ جاتے ہیں ۔اس کے استعمال سے عورتوں کے پستانوں میں دودھ کی فرا وانی ہوتی ہے اور عورت نیم مردہ زندگی میں صحت و تندرستی کی شگفتگی نمایاں ہو کر چہرہ گلاب کی مانند شاداب ہو جاتا ہے۔یقین جانیں کے ذیل کا یہ نسخہ ایک مایہ ناز نسخہ ثا بت ہو گا ۔آزمائش کیجئے اور فائدہ اٹھایئے۔
سفوف اسگندھ ناگوری100گرام،سفوف زنجبیل 1000 گرام ،سفوف فلفل سیاہ مرچ 25 گرام۔سب ادویہ کو روغن زدہ گاؤ خالص میں بریاں کریں۔ 800گرام گڑ پرانے کی چاشنی بنا کر یہ سفوف اس میں ڈال دیں اور یکجان کر لیں ۔پھر کسی چینی کے برتن میں محفوظ کر لیں۔اس معجون میں سے ہر روز 40گرام کی مقدار خوراک دودھ یا تازہ پانی سے استعمال کرتے رہنے سے امراض مستورات رفع ہو جاتے ہیں اور فوائد بالا حاصل ہو کر زندگی کیف آور ہو جاتی ہے۔
:کثرت ایام
کثرت ایام میں جب ایام کا سیلاب بے تحاشہ جاری ہو تو ایسی پریشان اور نازک حالت میں اسگندھ ناگوری کا باریک سفوف تین گرام ،رال سفید کا سفوف دو گرام اور مصری چھ گرام کا باریک سفوف با ہم ملا کر محفوظ رکھ لیں ۔یہ سفوف تازہ پانی کے ہمراہ پھانک لینے سے کثرت ایام کی پریشانی چشم زدن ختم ہوجاتی ہے۔
:سیلان
سیلان کے عارضہ میں اسگندھ ناگوری کا سفوف چار گرام،چکنی سپاری کا سفوف دو گرام ،آملہ خشک کا سفوف دو گرام،ناگ کیسر کاسفوف دو گرام،در خت اشوک کی چھا ل کا سفوف تین گرام اور مصری 20گرام۔سب ادویات کو باہم ملا کر دودھ کے ساتھ صبح تین گرام پھانک لینے سے یہ عا رضہ خواہ نیا ہو یا پرانا رفع ہوجاتا ہے۔
:جریان و احتلام
جریان احتلام اور سرعت میں جب عارضہ شدت پذیر ہو یا مرض کا آغاز ہورہا تو ایسی حالت میں اسگندھ ناگوری آب حیات کا کام دیتی ہے۔آیو ردیدک گر نتھوں میں لکھا ہے کہ اسگندھ نا گوری کا سفوف چار گرام ،ستاور کا سفوف تین گرام ،مو چرس کا سفوف ایک گرام ،با ہم ملالیں۔یہ سفوف بقدر چھ گرام ،شہد خالص بارہ گرام اور گھی چار گرام کے مرکب میں شامل کر کے ایک ماہ متواتر کھانے سے رقیق مادہ تولید گاڑھا ہوجاتا ہے یہ نسخہ سرعت ،جریان ،احتلام وغیرہ عوارضات کے لئے مفید ہے۔یہ نہا یت اعلی درجہ کا ٹا نک ہے اور انسان کے جسم کو مظبوط اور چست بناتا ہے۔
Ashwagandha is a herb that is customarily utilized as a ‘male enhancement’ and touted to build essentialness and virility of men, and second to that it has been now and again suggested as a Testosterone Booster. A typical request is that, in the event that it just advantages men, at that point why?
It appears that ashwagandha can impact the male gentiles, and by doing so advance ripeness (at any rate in men that have strangely low richness and sperm quality); this has been shown in a couple of studies and it isn’t known whether it expands semen nature of men who are in any case prolific. In the men who do see advantages to richness, be that as it may, there is an expansion in testosterone which is known to profit one’s state of mind when it is low and afterward standardized. While ladies do to be sure have testosterone and can pick up benefits through it
Reviews
There are no reviews yet.