Charaita India/چرائتہ انڈیا
چرائتہ ایک مؤثر ادویاتی پودا ہے۔ قدرت نے اس میں اپنی حکمت سے بے شمار ادویاتی خصوصیات رکھی ہیں۔ اس کا تنا اور شاخیں گہرے سبز رنگ کی کھوکھلی اور گرہ دار ہوتی ہیں۔ ہر ایک گرہ سے دو شاخیں نکلتی ہیں۔ پتے ایک دوسرے کے مقابل نوک دار اوپر سے گہر ے سبز اور چمکدار اور نیچے سے دانے دار ہوتے ہیں۔ اس کا ہر ایک جز تلخ ہوتا ہے۔ اس پودے پر جب پھول آتے ہیں تو اِسے کاٹ کر خشک کرلیتے ہیں۔ اس کے پھول گلابی رنگ کے
چھوٹا اور بڑا ہونے کے لحاظ سے اس کی دو اقسام ہیں۔ چرائتہ کلاں کو چبانے سے زبان پر کھچاوٹ اور کسی قدر تیزی اور چرپراپن محسوس ہوتا ہے۔ جبکہ چرائتہ خُردکا مزہ چرپرا ہوتا ہے۔چرائتہ خُرد کی شاخیں چرائتہ کلاں کی شاخوں سے پتلی ہوتی ہیں۔ اسے چرائتہ کلاں سے بہتر خیال کیا جاتا ہے۔ چرائتہ شیریں اور تلخ دوقسم کا مشہور ہے۔ چرائتہ شیریں تلخ کے مقابلے میں کم تلخ ہوتا ہے اور اس میں گرمی اورخشکی بھی کم ہوتی ہے۔
چرائتہ پاکستان میں بہ کثرت پایا جاتا ہے۔ندی ،نالوں،نہروں وغیرہ کے کناروں پر بہ کثرت پیدا ہوتا ہے۔ ماہ اپریل میں اسے کاٹ کر چھاؤں میں خشک کرلیا جاتا ہے۔یہ قیمتی بوٹی پاکستا ن کے علاوہ ہندوستان اور ایران میں بھی کثرت سے پائی جاتی ہے۔
From ₨140 From ₨120
Reviews
There are no reviews yet.