یہ ایک قسم کی دال ہے اسکا پودا تقریباً 1 فٹ سے 1 میڑ تک بلند ہوتا ہے۔ اسکے پتے آڑو کی طرح لیکن تین ایک ساتھ جڑے ہوتے ہیں ایک سے ڈیڑھ انچ تک لمبے اور ان کا رنگ سبز زردی مائل ہوتا ہے۔ یہ برسات کے موسم میں خوب أگتے ہیں اسکی پھلی ایک سے دو انچ لمبی ٹیڑھی اور چپٹی اور روئیں دار ہوتی ہے۔جس میں بھورے رنگ کے 6/7 دانے ہوتے ہیں کسی کسی جگہ سبز یا کالے رنگ کے ہوتے ہیں، جو کہ السی کے مشابہ لیکن اس سے بڑے اور کسی قدر گول چمک دار اندر سے مغز سفید ہوتا ہے اسکا ذائقہ کسیلا ہوتا ہے۔
اسکی خوراک 3 سے 6 گرام ہوتی ہے اس کی تاثیر گرم ہے۔
کلتھی کی دال میں پروٹین، معدنی اجزا، فولاد اور کاربوہائیڈریٹ، فاسفورس اور وٹامن اے پاۓ جاتے ہیں۔
اس کے بے شمار فوائد ہیں، یہ گردے اور مثانے کی پتھری نکالتی ہے اس کا جوشاندہ کھانسی میں مفید ہے۔
پیشاب آور ہے، جگر اور تلی کے نقائص کو دور کرتی ہے، ہچکی، بواسیر اور پیٹ درد میں اسکا استعمال فائد مند ہے
یہ ذیابیطس میں فایدہ دیتی ہے اس میں موجود وٹامن اے آنکھوں کی حفاظت کرتا ہے اور ذیابیطس کی وجہ سے سفید موتیا کو روکتا ہے۔ اسکو بخار میں استعمال کیا جاتا ہے اس کے استعمال سے پسینہ آتا ہے جو بخار کو کم کرنے کا موجب بنتا ہے۔
شوگر کی وجہ سے ھمارا نظام ہضم خراب ہو جاتا ہے اور بعض اوقات موٹاپا بھی ہوسکتا ہے اس ہی وجہ سے ھمارا قوت معدافعت میں کم آتی ہے اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کلتھی کی دال بہترین ہے۔ کیونکہ موٹاپا طرز زندگی کو تبدیل کر دیتا ہے اور بہت ساری بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، جس میں ذہن اور جسم دونوں بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ پوری دنیا میں موٹاپا کو ایک مہلک بیماری تصور کیا جاتا ہے، صرف موٹاپے کی وجہ سے ھم لاشعوری طور پر اپنے آپ کو نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں۔ دراصل موٹاپا بہت ساری بیماریوں کا پیش خیمہ ہے، جس میں ہارٹ ایٹک، رگوں کا پھول جانا، ذہنی پرشیانی، ڈیپریشن، جلدی بیماری، تھائرائیڈ کے ساتھ ساتھ مرد و عورت کے تولیدی اعضاء کو بھی نقصان پہنچ رہا ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے موٹاپے کو کم کرنے کا پلان بنا رہیے ہیں تو کلتھی کی دال کو اپنے میں شامل کر لیں کیونکہ اس میں ہم کیلیریز کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور اجزاء آپ کو سمارٹ کرتے ہیں اور جسم کی زائد چربی کم کرتی ہے، اور آپ کا انرجی لیول بھی کم نہیں ہوگا۔ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ ہارٹ ایٹک، رگوں کا پھولنا، شوگر اور تھائرائیڈ، ہائی بلڈ پریشر جیسے مہلک امراض سے بھی نجات ملتی ہے۔ نظام ہضم کی خرابیاں دور کر کے جسم کو قوت بخشتی ہے اور دیر تک بھوک کو کنڑول کرتی ہے۔ اس میں موجود پروٹین کے اجزاء جسم کو مضبوط کرتے ہیں اور میٹابولزم کو بھی بڑھاتے ہیں ، اس میں کیلیریز کم ہوتی ہےاور نیوٹریشن زیادہ جس کی وجہ سے وزن کم کرنے میں مدد کرنی ہے۔
جہاں کلتھی کی دال میں بہت سارے فوائد شامل ہیں وہاں ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ ہچکی کو بھی ختم کرتی ہے۔
Form
Powder (پساہوا), Whole (ثابت)
Weight
100gm, 250gm, 500gm, 50gm
Reviews
There are no reviews yet.
Be the first to review “Daal Kalathi/دال کلتھی” Cancel reply
Reviews
There are no reviews yet.