ذرا چھوٹے اور رُواں دار اور پھول سبز گلابی مائل اور گول ہوتے ہیں۔ بعض علاقوں میں اسے گھنڈی بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے پھول خون صاف کرنے والی ادویہ میں استعمال کیے جاتے ہیں کہ مصّفیٰ خون میں اس جڑی بوٹی کا کوئی ثانی نہیں۔علاوہ ازیں،اس کے اوربھی کئی فوائد ہیں۔ جیسے عُمر اور عقل میں اضافہ کرتی ہے،تو دِل، دماغ اور حافظے کے لیے تقویت بخش ہے۔ اس کا استعمال بینائی کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ گل منڈی کا ایک خاص وصف یہ بھی ہے کہ اگراس کا ایک پھول صُبح نہار منہ(بغیر چبائے)نگل لیا جائے، تو ایک سال تک آشوبِ چشم سے محفوظ رہاجاسکتا ہے۔ یہ تک کہا جاتا ہے کہ جتنی تعداد میں پھول نگلیں، اُتنے ہی برس تک آشوب چشم سے تحفّظ رہتا ہے۔ اگر سالم پھول نگلنے میں مشکل ہو، تو پھولوں کو سائے میں خشک کرکے،اس کے ہم وزن سونف ملا کر کُوٹ لیں۔ پھر دونوں کے ہم وزن شکر مکس کریں اور سفوف بناکرایک شیشی میں بھر کر رکھ لیں۔ اس سفوف کا ایک چائے کا چمچ روزانہ صُبح دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ یہ نسخہ صرف آشوبِ چشم ہی سے محفوظ رکھنے کے لیے اکسیر نہیں، بلکہ بصارت بہتر کرنے میں بھی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.