:شناخت
جاوتری و جائفل ایک ہی درخت سے پیدا ہوتے ہیں۔ ہند کے جزیروں میں جائفل کے درخت بکثرت ملتے ہیں۔ جائفل کے اوپر کی چھال پھٹ کر جو کچھ سرخ کیسر سانکلتا ہے اسے ہی جاوتری کہتے ہیں۔ اس پھل کے بیج کو جائفل کہتے ہیں۔ خوشبودار ہونے کی وجہ سے جاوتری کو پان میں رکھ کر کھایا جاتاہے۔.
:مقدار خوراک
4 رتی سے ایک گرام۔
:مزاج
گرم و خشک۔
:فوائد
مفرح و مقوی معدہ، جگر وباہ ہے۔ جاوتری وہی فوائد رکھتی ہے۔ جو جائفل میں ہوتے ہیں اس لئے اس کو بھی ان ہی حالات میں استعمال کیا جائے جیسا کہ پہلے جائفل کے متعلق لکھا گیا ہے۔
بلغمی کھانسی کو دور کرنے و سلسل بول کے لئے فئدہ مند ہے۔ اس کے لئے اس کے سفوف ½ گرام کو شہد میں دن میں دو بار دیں۔
طب یونانی میں ” جوارش بسباسہ (جاوتری)” جاوتری سے ہی بنا ئی جاتی ہے۔
بسباسہ (جاوتری ) کے مجربات درج ذیل ہیں۔
:لڈو ناریل
جاوتری ایک گرام، جائفل 6 گرام، زعفران 6 گرام، چھلکا اسپغول 12 گرام، ناریل(گولہ) ایک عدد۔ ناریل کو لے کر اس میں سوراخ کرلیں۔ چاروں مندرجہ بالا ادویات ڈال دیں اور سوراخ پر ہی ناریل کا ٹکڑا دے کر وہاں ذرا سا آٹا لگا دیں اور 5 کلو دودھ میں اسے ڈال دیں۔ اور ساتھ ہی چھوہارے، چرونجی، مغز اخروٹ، مغز بادام، مغز ناریل ہر ایک 60 گرام ڈال دیں۔ جب کھویا بن جائے تو اتارکر سب کو پیس لیں اور باریک ہونے پر 2 کلو گھی خالص میں بھون لیں اور دو کلو چینی پیس کر ملا دیں اور 50۔50 گرام کے لڈو بنا لیں۔ آدھے سے ایک لڈو روزانہ دودھ کے ساتھ کھایا کریں ۔ جریان و سرعت کو دور کرتا ہے۔ مردانہ صحت کے لئے مفید ہے۔
:حب سرعت
کشتہ چاندی 12 گرام، کیسر کشمیری 6 گرام ، جاوتری ½1 گرام، کستوری خالص 1 گرام، ریگ ماہی ½2 گرام، جائفل 25 گرام، سمندر سوکھ 25 گرام، زہر مہرہ 3 گرام، سب کو باریک پیس کر چھان لیں۔ پان کے رس کے ساتھ گولیاں تیار کریں۔۔۔۔۔۔۔۔ سے پہلےایک گولی ہمراہ دودھ نیم گرم دیں ۔ ترشی استعمال نہ کریں۔
Myristica fragrans is an evergreen tree, usually 5–15 m (16–49 ft) tall, but occasionally reaching 20 m (66 ft) or even 30 m (98 ft) on Tidore. The alternately arranged leaves are dark green, 5–15 cm (2.0–5.9 in) long by 2–7 cm (0.8–2.8 in) wide with petioles about 1 cm (0.4 in) long. The species is dioecious, i.e. “male” or staminate flowers and “female” or carpellate flowers are borne on different plants, although occasional individuals produce both kinds of flower. The flowers are bell-shaped, pale yellow and somewhat waxy and fleshy. Staminate flowers are arranged in groups of one to ten, each 5–7 mm (0.2–0.3 in) long; carpellate flowers are in smaller groups, one to three, and somewhat longer, up to 10 mm (0.4 in) long.[4]
Carpellate trees produce smooth yellow ovoid or pear-shaped fruits, 6–9 cm (2.4–3.5 in) long with a diameter of 3.5–5 cm (1.4–2.0 in). The fruit has a fleshy husk. When ripe the husk splits into two halves along a ridge running the length of the fruit. Inside is a purple-brown shiny seed, 2–3 cm (0.8–1.2 in) long by about 2 cm (0.8 in) across, with a red or crimson covering (an aril). The seed is the source of nutmeg, the aril the source of mace.[2][4]
Reviews
There are no reviews yet.