:شناخت
مشرقی اور جنوبی ہند میں جائفل کے درخت بہت پائے جاتے ہیں۔ پھل جامن کی طرح کچھ لمبائی لئے گول ہوتا ہے۔ اس کی چھال کے اندر بالوں کا گچھا سا ہوتاہے۔ اسے جاوتری کہتے ہیں۔ کچھ عرصے کے بعد اُس کا رنگ زرد ہوجاتا ہے۔ اُس کے اندر سخت چھال کا بیج ہوتاہے جسے توڑنے سے جائفل نکلتا ہے.
:مزاج
گرم و خشک۔
:مقدار خوراک
سفوف جائفل آدھے سے ایک گرام تک شہد میں ملا کر دیں. اس سے زیادہ مقدار میں دینا نقصان دہ ہے.
:فوائد
جائفل ذائقہ میں کڑوا ، تیز اثر، گرم ، کھانےکی خواہش پیدا کرنے والا، زود ہضم، حرارت ہاضمہ کو مشتعل کرنے والا اور آواز کھولنے کے لئے مفید ہے، منہ کی بدبو دور کرتا ہے۔ زکام اور دل کے امراض میں مفید ہے۔ مقوی باہ ہونے کی وجہ سے ضعف باہ اور سرعت میں استعمال کرتے ہیں۔ ریاحی امراض کے لئے بھی مفید ہے.
جائفل کے آسان مجربات درج ذیل ہیں:
:ہاضمہ کی خرابی
آدھا گرام جائفل کا سفوف شہد میں ملا کر صبح و شام چا ٹنے سے فائدہ ہوتا ہے. اس کا استعمال دل کو بھی طاقت دیتا ہے۔
:جلد کا سن ہوجانا
ناریل کا تیل 3 چمچہ، تیل جائفل 2 بوند، ملا لیں اور جہاں سے جلد سُن ہو گئی ہو وہاں اس کی مالش کریں۔ چند دن کے استعمال سے یہ عارضہ دور ہو جائے گا.
:سر درد
سردی، زکام سے سر درد ہو تو اُسے دور کرنے کے لئے جائفل دودھ میں گھس کر ماتھے پر لیپ کریں. آرام آجائے گا.
:موچ
سرسوں کے تیل میں 30 گرام میں جائفل ایک عدد جلا لیں اور چھان لیں اور تکلیف والی جگہ پر مالش کریں۔ موچ کو آرام آجائے گا.
:حب مقوی
کچلہ شدھ 20 گرام، (کچلہ کو پوٹلی میں باندھ کر دو کلو دودھ گائے میں پکائیں، جب دودھ کھویا سا بن جائے تو نکال کر چھیل لیں اور پتہ نکل کر صاف کرلیں اور خالص گھی میں بریاں کریں۔ گھی صرف اتنا ہو کہ بریاں کرتے کرتے کچلہ میں جذب ہو جائے، مگر کچلہ جلنے نہ پائے ،جب سرخ ہوجائے تو کوٹ لیں، یہ کچلہ شدھ تیار ہے)، پھر اس میں مندرجہ ذیل ادویات شامل کریں۔
جا ئفل، جاوتری، کیسر، لونگ ہر ایک 3 گرام، سلاجیت شدھ 12 گرام، ریگ ماہی عمدہ 12 گرام، باریک کرکے خوب ملائیں اور کھرل کرکے شہد خالص کے ساتھ جھوٹے چنے کے برابر گولیاں بنائیں۔ آدھی سے ایک گولی صبح شام کھانا کھانے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد مکھن یا بالائی میں دیں۔ اوپر سے نیم گرم دودھ پی لیں.
:مردانہ صحت
کیسر، جائفل، کستوری خالص ہر ایک 2 گرام، باریک پیس کر شہد خالص کی مدد سے چنے کی برابر گولیاں بنا ئیں۔ ایک گولی ہمراہ نیم گرم دودھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سے دو گھنٹے پہلے استعمال کریں۔ موسم سرما کا لا جواب تحفہ ہے.
:معجون چوب چینی
لونگ، جائفل، جاوتری، پھول گلاب، کیسر زرنباد، خولنجان، سعد کوفی ہر ایک ½4 گرام ۔ سونٹھ، پپلی، عقر قرحا ، جد دار خطائی ہر ایک 9 گرام ، دار چینی، بڑی الائچی، مرچ سیاہ، مصطگی سورنجاں، بوزیدان، سناء مکی،اندر جو شیریں ہر ایک¾1 گرام، چوب چینی 132 گرام۔ تمام ادویات کو کوٹ کر پیس کر تین گنا شہد خالص ملا کر قوام میں ملا کر معجون بنا لیں۔ چھ گرام صبح اور چھ گرام شام عرق عشبہ 100 گرام کے ساتھ کھائیں۔ تمام اعضاء کے درد کو دور کرتی ہے۔ خصوصاً درد کمر اور گنٹھیا جس کا سبب کوئی زہریلا مرض ہو، نہایت مفید ہے.
Nutmeg is the seed or ground spice of several species of the genus Myristica.[1] Myristica fragrans (fragrant nutmeg or true nutmeg) is a dark-leaved evergreen tree cultivated for two spices derived from its fruit: nutmeg, from its seed, and mace, from the seed covering. It is also a commercial source of an essential oil and nutmeg butter. The California nutmeg, Torreya californica, has a seed of similar appearance, but is not closely related to Myristica fragrans, and is not used as a spice. Indonesia is the main producer of nutmeg and mace.
If consumed in amounts exceeding its typical use as a spice, nutmeg powder may produce allergic reactions, cause contact dermatitis, or have psychoactive effects.[2] Although used in traditional medicine for treating various disorders, nutmeg has no known medicinal value.
jaifal jeiphal
Reviews
There are no reviews yet.