یہ ایک جھاڑدار مشہور درخت ہے۔ اس کی لکڑی گرہ دار نہایت مضبوط ہوتی ہے۔ اس کے پھل کو مائیں کلاں کہتے ہیں۔ اس کی ٹہنیوں کی لکڑی سرخی مائل ایک جیسی ہوتی ہے اور اس پرسفید سفید داغ ہوتے ہیں۔ اس میں سفید یا گلابی رنگ کے پھول لگتے ہیں۔ لال پھول والے درخت کو لال جھاؤ کہتے ہیں۔ پھول گچھوں کی شکل میں لگتے ہیں۔ اس کے پھولوں کا موسم اگست سے فروری تک ہوتا ہے۔ پنجاب و ہریانہ میں اس کی ٹوکریاں بھی بنانی جاتی ہیں۔ اس کا درخت ہندوستان و پڑوسی ممالک میں ہر جگہ خاص طور پر نہروں اور دریاؤں و سمندر کے کناروں پر پایا جاتا ہے۔ اس کی چھال کھردری اور سبزی مائل بادامی رنگ کی ہوتی ہے۔ ذائقہ کڑوا ہوتا ہے۔ بڑی قسم کے جھاؤ کے پھل بڑی مائیں کہلاتے ہیں۔ اور جھوٹی قسم کے جھاؤ کے پھل چھو ٹی مائیں کہلاتے ہیں.
اس کا پھل اور بورا ادویات میں کام آتے ہیں۔ اس کے پھل (مائیں) ہر درجہ قابض ہیں۔ اس کا جوشاندہ بنا کر زخموں اور ورموں کو دھونے سے جلد آرام آجاتا ہے۔ پیچش دستوں کے لئے اسکے پھلیعنی مائیں کا جوشاندہ بنا کر پلاتے ہیں۔
چیچک کے زخموں اور بواسیر ی مسوں کو خشک کرنے کے لئے اس کے پتوں کی دھونی دیتے ہیں اور اس کی جڑ اور پتوں کے جوشاندہ میں کانچ( مقعد) باہر نکل آنے والے مریض کو بٹھاتے ہیں۔جھاؤ کی لکڑی کےبرتن میں پانی پینے سے کھانا کھانے سے ورم طحال کا عارضہ دور ہو جاتا ہے۔
اس کا خسیاندہ خون کو صاف کرتا ہے اور جوش خون کو تسکین دیتا ہے۔جھاؤ کاجوشاندہ دست بند کرتا ہے۔ سیلان و رطوبت کے لئے بھی مفید ہے۔
اگر اس کے پتے پانی میں جوش دے کر پئے جائیں تو پیٹ کے کیڑوں کو مار دیتے ہیں۔
اس کی لکڑی کی راکھ آگ سے جلے ہوئے زخموں کے لئے مفید ہے۔
اس کی جڑ کا جوش کوڑھ اوردمہ کو نافع ہے۔
یہ پوشیدہ نہ رہے کہ اس کے پھل کا بدل مازو ہے۔ سفوف پھل نکسیر کو بند کرتا ہے۔ اگر انہیں پانی میں جوش دے کر بخورلیا جائے تو زکام رفع ہو جاتا ہے اور حلق میں جمع ہوا مواد خارج کرنے میں عجیب التاثیر ہے۔
اس کے پتوں یا پھل کو اگر پانی میں جوش دے کر کلیاں کی جائے تو دانتوں کے درد کے لئے مفید ہے۔
پھل کا سفوف پرانے نفث الدم کے لیے بہت ہی کامیاب علاج ہیں۔
اس کے پتوں کا عصارہ یا چھلکا جڑ کا جوشاندہ ورم طحال کو نرم کرتا ہے۔ بالخصوص جبکہ سرکہ اور انجیر کے ساتھ پکایا گیا ہو۔
اس کے پتوں کی دھونی بواسیر کے مسوں کو خشک کرنے میں مفید ہے اور اس کی لکڑی کی خاکستر کا حمول سیلان کو دور کرتا ہے اور مردوں کے خونی پیشاب کو روکتا ہے۔
اس کے جوشاندہ میں سیلان کے مریضوں کو آبزن کرانا مفید ہے اور سفوف ثمر( مائیں کا سفوف) سیلان کے لئے مفید ومجرب ہے۔
Form
Powder (پساہوا), Whole (ثابت)
Weight
100gm, 250gm, 500gm, 50gm
Reviews
There are no reviews yet.
Be the first to review “Mai Kalan/مائیں کلاں” Cancel reply
Reviews
There are no reviews yet.