0
My Cart - 0 items
  • No products in the cart.

Otangan/تخم اوٹنگن

Otangan/تخم اوٹنگن

  1. مختلف نام:

مشہور نام اٹنگن ۔ فارسی تخم انجرہ۔ عربی بزر القریض۔ گجراتی اٹنگن۔ مرہٹی کرڈو۔ لاطینی بلی فیری سیڈزلس پیس (blepharis edulis) اور انگریزی میں بلی بھر سیڈز(Blibhar Seeds)کہتے ہیں۔

 

شناخت:

اٹنگن کے پودے نمناک زمین میں پیدا ہوتے ہیں۔ یہ پودے چھتے دار ہوتے ہیں۔ یہ چار چار آپس میں جڑے ہوئے اور چاروں طرف پھیلے ہوتے ہیں اور اس کے (blepharis edulis) بیچ السی کے بیجوں کی شکل کے ہوتے ہیں۔ رنگ سیاہی مائل، ذائقہ بدمزہ اور پھیکا ہوتا ہے۔ دوا کی صورت میں اس کے تخم ہی استعمال کیے جاتے ہیں۔

From 120

Category:

فوائد:

تخم اٹنگن  منی کو گاڑا کرنے والے ہوتے ہیں اسلئے سرعت، کثرت احتلام اور منی کے کیڑے بڑھانے میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ سیلان میں بھی فائدہ مند ۔ ا سے زیادہ تر مردانہ کمزوری،سرعت وجریان کے سفوفات اور معجونوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ 5 گرام بیج اُٹنگن سالم صاف کرکے گیلے کپڑے سے پونچھ کر خشک کر کے برابر چینی ملا کر دودھ کے ہمراہ کھانا جریان اور سرعت کے لئے مفید ۔ علاوہ ازیں خشک و تر کھانسی کے لئے مفید ہے اور پھیپھڑوں و چھاتی کے ردّی مادہ کو صاف کرتا ہے۔

اٹنگن کے آسان و آزمودہ مجربات

سفوف جریان:

بیج اوٹنگن،تج،تال مکھانہ، بیج بند، موچرس،گوکھروخورد، گوند کیکر ہر ایک 9 گرام سنگھاڑاخشک، اسگند ناگوری، چنیا گوند،شقاقل ہر ایک 6گرام ، موصلی سفید ، موصلی سیاہ ہر ایک 12 گرام ، چینی سب کے برابر کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔6 گرام صبح اور 6گرام شام گائے کے نیم دودھ سے دیں۔

مزاج:

گرم خشک۔

نیا گوند، شقاقل ہر ایک 6 گرام، موصلی سفید، موصلی سیاہ ہر ایک12گرام، چینی سب کے برابر کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔ 6 گرام صبح اور 6 گرام شام گائے کےنیم گرم دودھ سے دیں۔

دیگر:

تخم اُٹنگن ، تال مکھانہ،تج،ستاور، بیج بند، گوکھرو چھوٹا، موچرس گوند کیکر ہر ایک 9 گرام سنگھاڑا خشک، آسگندھ ناگوری، چنیا گوند، شقاقل مصری، ہر ایک 6 گرام، چینی سب ادویہ کے برابر، سفوف بنا کر 6 گرام روزانہ دودھ گائے یا بکری نیم گرم سے لیں۔ جریان اور منی کے پتلا پن کے لئے ازحد مفید  ہے۔

Weight

50gm, 100gm, 250gm, 500gm

Form

Whole, Powder

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Otangan/تخم اوٹنگن”

Your email address will not be published. Required fields are marked *