:شناخت
امریکہ ، ہندوستان و پاکستان میں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔ اسوج اور مگھر میں پھول آ کر ماگھ سے چیت تک پھل پختہ ہوتا ہے۔ ہندوستان میں بنگال ، آسام اور دکن میں کاشت کیا جاتا ہے۔ اس کا پھل جب پختہ ہو جاتا ہے تو بیج کالے اور سخت ہو جاتے ہیں جن کے اندر سے سفید مغز نکلتا ہے۔ چھلکے کا ذائقہ بد مزہ اور تلخ ہوتا ہے۔
:فوائد
یہ سخت قے لاتا ہے اس لئے اسے 3 گرام سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چا ہئے ۔ انڈین میٹر یکا میڈ یکا میں اسے مولد بلغم ، قے آور ، کرم کش ، دمہ و امراض شکم میں مفید بتایا گیا ہے۔ نگھنٹو میں اسے حمل گرانے والا (گربھ پاتک)اور کمزور کر دینے والا بتایا ہے۔
:ریٹھا کے مجربات درج ذیل ہیں
:خناق
دس گرام ریٹھا کو کو ٹ کر جوش دے کر غر غرہ کرانا خندق کے لئے مفید ہے۔
:درد شقیقہ
چھلکا ریٹھا، مرچ سیاہ ہم وزن نسوار بنائیں، اس کی نسوار سے لقوہ ، فالج، مرگی اور درد شقیقہ کو فائدہ ہوتا ہے۔
:برص سفید داغ
چھلکا ریٹھا پیس کر ہمراہ پانی سفید داغوں پر لیپ کریں اور آ دھا گھنٹہ دھوپ میں بیٹھ کر غسل کریں۔ تین چار دن میں فائدہ ہو گا۔
:زہریلے زخم
چھلکا ریٹھا دھوپ میں خشک کر کے چھان کر پانی کے ہمراہ دانہ مسور کے برابر گولیاں بنائیں ۔ ہر صبح ایک گولی 250 گرام دہی کے ہمراہ نگلنا پندرہ روز میں زہریلے زخموں کو دور کرتا ہے۔
:بھڑ، بچھو ، مکھی کا کاٹنا
چھلکا ریٹھا کو سرکہ میں خوب باریک پیس کر مقام ڈنک پر لیپ کریں۔ خشک ہونے پر دوبارہ، سہ بارہ لگائیں۔ زہر اتر جائے گا۔
:زہر مویشی
10 گرام سفوف ریٹھا کو پانی میں گھول لیں اور نال کے ذریعے مویشی کو پلائیں ۔ دو تین خوراک سے زہر اتر جائے گا۔ اگر مویشی کو سانپ کاٹے تو یہ علاج اس کے لئے مفید اور آزمودہ ہے۔
:ریٹھا سے سانپ کاٹے کا 98 فیصد ی مجرب علاج
مار گزیدہ کے تالو اور پیشانی کے درمیان سر کے اوپر لگا کر دیکھیں ۔ اگر خون نہ نکلے تو جان لیں کہ مر چکا ہے ۔ بعض آدمیوں کو ششما ہی یا سالانہ ایک خاص موسم میں سانپن ضرور کاٹتی ہے۔ اس کو قبل آغاز موسم میں دو ہفتہ پہلے ایک ایک ماشہ سفوف ریٹھا استعمال کرائیں جس سے وہ بوئے مست زائل ہو جائے گی جس کے سبب سے سانپن کاٹا کرتی ہے۔
اگر کسی گھر میں سانپ ہو یا آمدو رفت ہو تو 15 گرام سفوف ریٹھا پانی میں گھول کر گھر میں جابجا سانپ کے آنے کی جگہ پر چھڑک دیں۔
مار گزیدہ مویشیوں کو100 گرام سفوف ریٹھا پانی میں گھول کر بذریعہ نال پلائیں تو وہ فوراً ہوش میں آ جاتے ہیں اور چند خوراک سے زہر اتر جاتا ہے، مجرب اور آزمودہ ہے۔
بقدر چھ گرام چھلکا ریٹھا سفوف بنا کر 100 گرام پانی میں حل کر کے مار گزیدہ آ دمی کو پلائیں ۔ اس طرح دو دو گھنٹے کے بعد دیتی رہیں۔ اس سے بعض مریضوں کو دست آ کر آرام ہو جاتا ہے ۔
ایک شخص کو زہریلے سانپ نے کا ٹا کہ بدن بالکل پھٹ گیا۔ اس کو زہر کا اثر دور ہو جانے کے بعد اٹھارہ روز تک سفوف ریٹھا بقدر ایک گرام صبح و شام دیا گیا ۔ سب زخم خود بخود بھر کر مریض اچھا ہو گیا۔
اگر آپ سفر میں ہوں تو سفوف ریٹھا ضرور پاس رکھیں جو سانپ کا آسان و آزمودہ علاج ہے۔
ریٹھا کا صنعتی استعمال
:کپڑے دھونے کا پاؤڈر
بڑھیا دیسی صابن کا چورا چھ پونڈ، ریٹھے کا چھلکا باریک دو پونڈ، سجی (کھار)بڑھیا چھ پونڈ ، سوڈا واشنگ چھ پو نڈ۔
:ترکیب تیاری
سب کو الگ الگ باریک کر کے ملا کر چھلنی سے چھان لیں ۔ بوقت ضرورت تھوڑا سا پاؤڈر گرم پانی میں ڈال کر ابالیں اور اس پانی میں کپڑے آدھا گھنٹہ بھگو کر صاف پانی سے دھو لیں ۔ کپڑے بہت صاف اور دودھ جیسے نکل آئیں گے۔ اس پاؤڈر کو چھوٹے چھوٹے خوبصورت ڈبوں میں لیبل لگا کر فروخت کریں تو ایک بےروزگار کے لئے روزگار کی سبیل پیدا ہو سکتی ہے۔
:دیگر
بڑھیا انگریزی صابن کا چورا ایک پونڈ، ریٹھے کا چھلکا دو اونس ، سوڈا واشنگ ڈیڑھ پونڈ۔
مندرجہ بالا ترکیب سے تیار کریں۔
Soapnut/Reethe (ریٹھے, بندق، اریٹھا، ارشنا، اریٹھو) also known as Sapindus Trifoliatus Linn, is one of the most popular herbs. When it comes in contact with water, it creates mild suds that resemble soap. Soap nut is found in abundance in places that receive 150-200 cm of rainfall each year. Hence, it is used for a variety of purposes, from washing clothes to making ornaments shine. These nuts are amazing for our health, hair and skin as well and have multiple uses.
Health Benefits:
- Soap nuts have natural conditioning properties that help in moisturizing skin.
- It works as an excellent cleanser and a good substitute of regular soap
- It helps lightens the complexion and evens out skin tone.
- It helps to get rid of stubborn pimples and blackheads.
- It is a good treatment of skin diseases like eczema and psoriasis.
- Soap nuts are the best for hair growth and makes hair smooth and shiny.
- It is used to cure bacterial and other scalp infections including dandruff and heat lice.
- The regular usage of soap nut for hair wash can reduce split ends to a great extent.
- Soap nuts have natural anti-venom properties. They can be used to eject snake or scorpion venom from the affected people.
- Soap nuts are very effective in helping to cure tobacco and drug addiction. This is why it is provided to smokers to reduce their craving for tobacco.
- It relieve severe bouts of migraines.
- It gives relief from hysteria and epilepsy.
- It cures asthma.
- Soap nuts have anti-inflammatory properties that are effective in curing joint pains and edema.
- Drinking reetha juice can help control cholesterol levels.
- Soap nuts are anti-diabetic in nature. They are helpful in controlling blood sugar levels.
- It can help getting instant relief from diarrhea and dyspepsia.
Reviews
There are no reviews yet.