ماہیت : گندھک معدنی عنصر ہے۔ جوکہ کبھی طبعی صورت میں خالص اور کبھی مرکبات کی شکل میں حاصل ہو تی ہے۔ یہ اٹلی اور سسلی جہاں آتش فشاں پہاڑ ہیں۔ وہاں خالص یا دیگر دھاتوں سیسہ جست اور تانبہ کے ساتھ نکلتی ہے۔ خالص کو سلفائیڈ جبکہ لیڈ سلفائیڈسیسہ کے ساتھ پائی جاتی ہے پھر اس کو خاص ترکیب کے ساتھ علیحدہ کرلیا جاتا ہے۔ جو زرد رنگ کی ڈلیاں تیزبودار ہوتی ہیں
خاص بات : خوردنی طور پر صرف دھلی ہوئی گندھک استعمال کیجاتی ہے۔جس کو گندھک آملہ سارکہتے ہیں گندھک انسانوں کے علاوہ اکثر نباتات کا ایک جز ہیں
گندھک بعض چشموں میں بھی پائی جاتی ہے۔ اورچشموں کے پانی میں نہانے سے جلدی امراض دورہوجاتے ہیں جیسے کراچی میں منگوپیر
اقسام : گندھک کی دو مشہور اقسام ہیں گندھک آملہ سارجس میں چمک ہوتی۔ دوسری گندھک ڈنڈا اس میں چمک نہیں ہوتی یہ مرہم میں استعمال ہوتی ہے
مقام پیدائش : اٹلی سسلی ،کشمیر ،افغانستان ،برما،اور نیپال
مزاج : گرم خشک درجہ سوم
افعال : مجفف ،ہلکی ملین، مصفیٰ خون، قاتل جراثیم، محلل، جالی، حابس الدم، منفث بلغم، قاطع بواسیر
استعمال : سلفر کو مصفیٰ خون ادویہ میں بڑی دواء تصورکیاجاتاہے۔ کیونکہ یہ مصفیٰ خون ہونے کی وجہ سے امراض جلدیہ مثلاً چمبل نارفاسی ثبورلبنیہ جذب و حکہ قوبااور داء لثلعب وغیرہ میں کھلاتے اور لگاتے ہیں ملین ہونے کی وجہ سے اس کو بواسیر شقاق المقعد اور قبض خفیف میں استعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ بواسیری مسوں کے درد کو ساکن کرتی ہے۔سل اور نفث الدم میں شربت اعجاز یا خمیرہ خشخاش میں میں ملاکر چٹاتے ہیں منفث بلغم ہونے کی وجہ سے سرفہ اور ضیق الفس بلغمی میں کھلاتے ہیں گندھک کا تیزاب ایک قطرہ آب لیموں 20 گرام میں ملاکر بعدازطعام پینا ہاضمہ بڑھاتاہے
استعمال بیرونی : قاتل جراثیم اور مجفف و جالی ہونے کی وجہ سے بیرونی طور پر مذکورہ امراض جلدیہ میں طلاء استعمال کیاجاتاہے۔جبکہ دیگرقروح رطبہ سعفہ رطب آکلہ داء الثعلب داء الحیہ بہق و برص خارش اور متقرح میں اس کا مرہم بناکر لگایاجاتاہے۔ تحلیل صلابات ورم ،مفاصل ورم طحال کیلئے بھی طلاء استعمال کرتے ہیں ۔مقام عقرب گزیدہ پر تسکین درد اور جذب سم کے لئے طلاء کرتے ہیں
گندھک قوی دافع تعفن اور دافع بدبو ہے۔اس لئے متعدی امراض کی چھوت سے گھر کو پاک و صاف کرنے کیلئے گندھک سلگایاکرتے ہیں اس کو سلگا کرکمرہ بندکر دیں اور پانچ چھ گھنٹے تک بندرکھنا چاہیے۔اس کے بعد اس کمرہ کو استعمال کریں
گندھک کی چٹکی سے سیسہ کشتہ ہوجاتاہے۔ یادرکھیں گندھک مرکبات حب کبریت گندھک کا محلول اور گندھک کا تیل خوردنی طورپر استعمال کرنے سے پاخانہ میں سفیورٹیڈہائیڈروجن کی ناگوار بوآتی ہے
فوائد خاص : مصفیٰ خون ،امراض سوداوی
مضر : دماغ اور معدے کو
مصلح : کتیرا ،تازہ دودھ
بدل : ایک قسم دوسرے کی بدل
مقدارخوراک : آدھ گرام سے ایک گرام تک
گندھک ہومیوپیتھی کے ایلوپیتھی میں بھی اس کے مرکبات سلفائیڈ کے نام سے مستعمل ہیں میں گندھک آملہ سار اور دیگرادویہ کے ہمراہ استعمال کرتاہوں
گندھک آملہ سار کے کچھ نسخہ جات پیش ہیں
مرض برص، پھلبہری کا علاج
Vitiligo
اسے سفید داغ سفید کوڑھ بھی کہتے ہیں جلد پر سفید داغ پڑجاتے ہیں جو ابتدا میں عموماً چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں. لیکن بدریج بڑے ہوتے جاتے ہیں اس قسم کے داغ تمام اعضاء پر ہوسکتے ہیں مگر ہاتھ اور منہ پر زیادہ پائے جاتے ہیں کبھی سارا بدن ہی سفید ہوجاتا ہے اس قسم کا نام پھیلا ہوا برص ہے
سبب مرض : یہ اس وجہ سے ہوتی ہے کہ عضوء کا مزاج بدل کر بارد ہوجاتا ہے اور اس خون میں بلغم کی کثرت ہوتی ہے جو تعدیہ میں صرف ہوتا ہے قوت مغیر کمزور ہوجاتی ہے اور اعضاء کو اعضاء کی ساخت کی طرف پورے طور پر تبدیل نہیں کرسکتی
گاہے برص میں عضوء کا مزاج بدل کر ایسا سرد تر ہوجاتا ہے کہ اس کا گوشت سیپ کے گوشت کی طرح پھیلا ہوا اور سفیدی مائل ہوجاتا ہے. اس لیے جو نیا خون اس جگہ آتا ہے وہ اسی طرح بارد المزاج سفید رنگ ہوجاتا ہے گاہے یہ مرض مورثی ہوتا ہے گاہے ویسے ہی ہوجاتا ہے بظاہر اس کا کوئی سبب معلوم نہیں ہوا
علامات : برص کی علامت یہ ہے کہ اس کا رنگ براق ہوتا ہے اور و جگہ چکنی ہوتی ہے اور اس کی سفیدی گوشت جلد بلکہ ہڈی تک سرائت کیے ہوتی ہے اور اس مقام پر جو بال اگتے ہیں وہ بھی سفید ہوتے ہیں برص والی جگہ پر سوئی چبھوئی جائے تو خون کی جگہ سفید رطوبت خارج ہوتی ہے کیونکہ مثل ہے برتن سے وہی رستا ہے جو اس کے اندر ہوتا ہے
برص کا علاج : یہ مرض معالج کو تھکا دینے والا مرض ہے اور دیرینہ علاج یعنی لمبا علاج ہے اس مرض کا لیکن قابل علاج ہے سب سے پہلے بدن سے غلیظ بلغم کا اخراج کریں بدن کو اس سے پاک کریں پھر مزاج کی تبدیلی کے لیے گرم ادویات اور خوراک دیں اور ایسے طلاء اور مرہم جلد پر لگائیں جن کا مزاج گرم ہو اور ان کے لگانے سے زخم کا رنگ سرخ ہوجائے
نسخہ جات برص کے لیے
بلغم کے اخراج کے لیے نسخہ
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدارخوراک : چھوٹا آدھا چمچ صبح و شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی سے دیں 45 دن کھائیں
اس کے بعد نیچے والا نسخہ نمبر دو دیں
نسخہ نمبر 2
نسخہ الشفاء : پارہ 10 گرام، گندھک آملہ سار مصفی 10 گرام، چاکسو 10 گرام، بابچی 10 گرام، تخم پنواڑ 10 گرام، مغز نیم 10 گرام
ترکیب تیاری : پہلے پارہ اور گندھک کو رگڑ کر کجلی بنائیں پھر باقی ادویات کا سفوف ملا کر چار چار رتی کی گولیاں بنائیں
مقدار خوراک : دو گولی صبح و شام پانی سے دیں
نسخہ مرہم برائے برص
نسخہ الشفاء : پارہ 10 گرام، گندھک 10 گرام، تخم پنواڑ 10 گرام، بابچی 10 گرام
ترکیب تیاری : پہلے پارہ اور گندھک کی کجلی تیار کریں پھر باقی ادویات ملاکر خوب باریک کریں اور اب ویزلین ملاکر مرہم بنالیں
طریقہ استعمال : برص کے داغوں پر روزانہ لگائیں تین چار روز لگانے سے برص کے داغوں پر آبلے پڑھ جائیں گے دوا لگانا بند کردیں آبلوں پر گھی لگانا شروع کردیں جب برص کے داغوں سے چھلکے اتر جائیں اور جلد صاف ہوجائے تو پھر دواء لگانا شروع کردیں اسی طرح کچھ عرصہ لگانے سے برص کے داغ ختم ہوکر جلد صاف ہوجائے گی
پرہیز : دودھ، دھی، لسی، چاول، اور کیلا، برص کا مریض دوران علاج یہ چیزیں نہ کھائے اور سرد غذاء نہ کھائے
خوراک : بھنے ہوئے گوشت انڈے اور گرم اشیاء کا زیادہ استعمال کرے
نسخہ بواسیر، خونی و بادی
نسخہ الشفاء : پارہ مصفی 6 گرام، .گندھک آملہ سار مصفی 10 گرام، جلوتری 2 گرام
ترکیب تیاری : پہلے پارہ اور گندھک کی کجلی تیار کریں بعد ازاں جلوتری ساتھ ملا کر خوب کھرل کریں اور شیشی میں رکھیں خوراک ایک رتی ہمراہ مکھن کھائیں
Form
Powder (پساہوا), Whole (ثابت)
Weight
100gm, 250gm, 500gm, 50gm
Reviews
There are no reviews yet.
Be the first to review “Sulphur / گندھک آملہ سار” Cancel reply
Reviews
There are no reviews yet.