ہاضمہ کو بڑھاتا ہے۔چربی جلانے میں مدد کرتا ہے۔سٹریس بسٹر کے طور پر مدد کرتا ہے۔کھانسی اور سردی کے علاج میں مدد کرتا ہے۔انرجی بوسٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔جلد کی صحت کو بہتر بنائیں
مختلف نام:مشہور نام سناء- عربی، فارسی سناءمکی- لاطینی کیسیا انگوشٹی فو لیا (Cassia AngustiFollialinn) اور انگریزی میں سناء(Senna) کہتے ہیں۔
شناخت: سناءمکی کی اصل پیدائش مکہ( عرب)ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اور یہیں سے پہلے درآمد کی جاتی تھی لیکن اب ہندوستان میں عام ملتی ہے اور کئی جگہ خودرَوحالت میں بھی ملتی ہے اور یہی دوا بازار میں بھی دستیاب ہوتی ہے۔ کئی اسے سناء ہندی بھی کہتے ہیں۔ اس کے پتوں کا استعمال ہی دست لانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ سناء کا پودا تین فٹ تک اونچا ہوتا ہے۔ اس کی پتیاں ایک سینک پر برابر لگی ہوتی ہیں۔ ان کو سکھا کر کام میں لایا جاتا ہے۔اس کی پتیاں زرد بہ مائل سبز ہوتی ہیں جو پنواڑ کی شکل میں مگر سائز میں بڑی ہوتی ہیں۔
مزاج :گرم و خشک درجہ اوّل۔